شعیب ملک ختم،عامر اور اسد درست ڈراپ،فخر کو بھی باہرکرو،انضمام مصباح سے بھی آگے نکل گئے

عمران عثمانی

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اعلان کردہ پاکستان اسکواڈ پرتبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے بابر کو ٹیسٹ کی کپتانی مبارک ہو،اب وہ تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں،بورڈ نے یہ اچھا فیصلہ کیا ہے،رضوان کو بھی نائب کپتانی مبارک ہو۔
انضمام کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے لئے 35 لڑکے جارہے ہیں،2ٹیمیں ہیں،پاکستان کے ساتھ اے ٹیم بھی ہے،پیچھے 4یا 5 ہی لڑکے رہ گئے ہونگےتو جو بنیادی بات یہ ہے کہ شعیب ملک،محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا ہے،میرا خیال ہے کہا کہ انہوں نے جو بھی کیا ہے وہ بھی اچھا فیصلہ ہے کیونکہ پالیسی کے مطابق نئے کھلاڑی لارہے ہیں،شعیب ملک اچھا کھلاڑی ہے،فیلڈر اچھا ہے،بیٹسمین اچھا ہے لیکن ہر پلیئر کا ایک ٹائم ہوتا ہے لگتا ہے کہ پی سی بی نے شعیب ملک کو خدا حافظ کہہ دیا ہے اور ان کاکیریئر کتم ہے۔محمد عامر کو ڈرا پ کرنا عجب تھا،میں عرصے سے سن رہا تھا کہ عامر زیادہ زور نہیں لگا تا تھا،آرام سے بائولنگ کرتا تھا،اب دیکھیں کہ شاہین کے ساتھ دیگر نوجوان بائولرزبھی آگئے،اب پاکستان کے پاس چوائس بہت ہیں،مقابلہ سخت ہے تو کپتان پھر اپنی مرضی کے لڑکے ہی لائے گا۔
مجھے کیوں نکالا،محمدعامر کا پہلا رد عمل آگیا
کپتان اور منیجمنٹ نے جو بھی فیصلہ کیا،اچھا کیا ہے کیونکہ وہ 100فیصد پرفارم نہیں کر رہے تھے۔
اسد شفیق ایک طویل عرصہ سے ناکام تھے ،انہوں نے یونس اور مصباح کی عدم موجودگی میں وہ ذمہ داری نہیں نبھائی،اظہر علی نے بھی نہیں ذمہ داری نہیں لی،میں اسکور بنانے کی بات نہیں کر رہا مگر کم سے کم ان میں سے ہر ایک ایک سیریز میں ایک تو وننگ اننگ کھیلتا مگر ایسا نہیں ہوا،چنانچہ تینوں فیصلے درست ہیں۔
دورہ نیوزی لینڈ،عامر اور شعیب ڈراپ،حیران کن 35 رکنی اسکواڈز کا اعلان
باقی جو پلیئرز ہیں ،ان میں اے ٹیم کے پلیئرز بھی ہیں۔
اوپنرز میں عابد علی ہیں،وہ ٹیسٹ کے پلیئر ہیں،عبد اللہ شفیق بھی ٹھیک ہیں،فخرزمان پر سوالیہ نشان ہے،اس نے ٹیسٹ نہیں کھیلنا لیکن20 اننگز سے ناکام ہیں،یہ عجب معاملہ رہا۔
اسد شفیق کو گھر بھیجا، شعیب و عامر کو خود نکالا،مصباح کا دبنگ اعلان
روحیل نذیر کو تو اے ٹیم کا وکٹ کیپر بنایا ہے،کپتان بھی بنایا ہے۔پھر رضوان کے ساتھ سرفراز کو رکھنے کا مطلب کیا ہے؟ اگر ان کو لے کر جاناتھا تو پھر زمبابوے کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھلاتے،وہاں سے نکال دیا،اب ڈال دیا۔اسی طرح اظہر علی کو بھی اپنی پرفارم دکھانی ہوگی جو میچ وننگ ہو،وہ صرف ایک ٹیسٹ کی اننگ نہ کھیلیں ،پوری سیریز میں لیڈ کریں۔فواد عالم،افتخار احمد کا بھی نام ہے،ٹھیک ہے لیکن افتخار کے لئے پالیسی بھی سب جیسی ہونی چاہئے تھی،حسین طلعت اچھے آل رائونڈر ہیں،ان کو دیکھا جائے یہ اچھے ہیں،دانش عزیز،شاداب خان سب ٹھیک ہیں۔
مصباح کہتے ہیں کہ اوور آل سلیکشن اچھی ہے،میں چاہوں گا کہ کلیئرنس کے ساتھ سلیکشن ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں