شاہین آفریدی کی پہلی بار 6 وکٹیں،ویسٹ انڈیز آئوٹ،پاکستان کی جارحانہ ففٹی مکمل

0 26

جمیکا ٹیسٹ میں ڈرامائی موڑ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگ میں قابو کرلیا.میزبان ٹیم 150 پر ڈھیر.گرین کیپس کو 152 رنزکی سبقت.اب دوسری اننگ میں جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت پڑگئی.شاہین آفریدی کی پہلی بار 6 وکٹیں ہوئی ہیں،ویسٹ انڈیز150پر آئوٹ،پاکستان کی جارحانہ ففٹی بھی مکمل ہوگئی.
ویسٹ انڈیز امید و خوف کی کیفیات میں
سبائنا پارک کنگسٹن جمیکا میں دوسرئ ٹیسٹ کا چوتھا روز ویسٹ انڈین اننگ کی تباہی کے ساتھ شروع ہوا.39 رنز 3 وکٹ سے باری شروع کی تو 6رنزکے اضافہ کے ساتھ الزاری جوزف باہر چلے گئے.انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا.بلیک وودڈ آئے اور بونیز کے ساتھ پاکستان کے لئے سیاہ پردہ کھڑا کردیا.میزبان ٹیم نے آسانی کے ساتھ 100 اسکور مکمل کرلئے.105کے مجموعہ پر گرین کیپس کو محمد عباس نے بونیز کو آئوٹ کر کے بڑا بریک تھرو دیا.اسی اسکور پر کیل میئرز کو بھی عباس نے چلتا کرکے سنسنی پھیلا دی.4رنزکےا ضافہ سےبلیک ووڈ 33رنزبناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے.یوں پاکستان نے 109 پر 7 کھلاڑی چلتے کردیئے تھے.پاکستان کو 8ویں کامیابی بھی جلد مل گئی.وکٹ کیپر جوشو ڈی سلوا 6کرکے 116 کے مجموعہ پر آئوٹ ہوگئے.ویسٹ انڈیز نے اس کے بعد لنچ تک اچھا وقت گزار لیا.
شاہین آفریدی کی پہلی 6 ٹیسٹ وکٹیں
کھانے کے وقفہ کے فوری بعد جیسن ہولڈر شکار کئے گئے. جیسن ہولڈر شاہین کا شکار بنے.وہ 26کسکے.اسی طرح آخری کھلاڑی بھی 150پر گیا.شاہین شاہ آفریدی کمال کرگئے.کیریئر بیسٹ ٹیسٹ بائولنگ رہی.51 رنزکے عوض 6 وکٹیں لیں.18واں اوور کر رہے تھے.عباس نے 44رنزکے عوض 3 اپنے نام کئے.فہیم اشرف نےایک آئوٹ کیا.قومی ٹیم کو 152 رنزکی اہم سبقت مل گئی.
پاکستان کو 300 پلس کا ہدف سیٹ کرنا ہے
پاکستان نے جوابی اننگ شروع کردی ہے.حالات کے مطابق تیز بیٹنگ کر رہے ہیں.عابد علی مار دھاڑ پر لگے ہیں.یہی وقت کا تقاضا ہے.پاکستان چائے کے وقفہ کے ایک گھنٹہ بعد تک کھیل سکتا ہے.یہی وقت کا تقاضا ہے.کرک سین نے ایک رات نہیں 2 رات قبل لکھا تھا.جیتنے کے 2 پلان ہیں.ٹیم اسی میں سے دوسرے منصوبہ پر چل رہی ہےنتیجہ میں 300 پلس کا ہدف بنے گا.یوں پاکستان ساڑھے 3 سیشن میں آرام سے آئوٹ کرسکے گا.
سیریز بچانے کا گولڈن موقع
پاکستان میں کرکٹ کے اقتدار کی کرسی تبدیل ہونے جارہی ہے.ایسے میں ہیڈ کوچ سمیت سب خطرے میں ہیں.رمیز راجہ کی آمد کی خبریں ہیں.ٹیم میں لگتا ہے بجلی بھر گئی ہے.یہ وہ بائولنگ نہیں تھی جو پہلے دکھائی دی.دوسری اننگ کا یہ وہ آغاز نہ تھا جو 3 اننگز سے چل رہا.وقت کا تقاضا ضرور ہے.وجہ یہ ہے کہ پچ مشکل ہے.ایسے میں سخت محنت کی ضرورت ہے.موسم صاف ہوگا.پھر بھی مداخلت کا خوف ہونا چاہئے.ہر حال میں تیز بیٹنگ کرنی ہوگی.آج ہی اننگ ڈکلیئر کرنی ہوگی.ویسٹ انڈین ٹیم ایک گھنٹہ میں 2سے 3 وکٹیں کھوسکتی ہے.باقی کا کام کل 5ویں دن آسان ہوگا.
اوپنرز کی جارحانہ بلے بازی،ویسٹ انڈیز کو بھی راستہ مل گیا
پاکستان نے توقع بلکہ ڈیمانڈ کے عین مطابق تیز بیٹنگ شروع کی ہے.اس میں سارا کردار عابد علی کا تھا،ٹیم کی پہلی ہاف سنچری صرف چھٹے اوور میں مکمل ہوگئی.عابد علی اور عمران بٹ 6 کسے بڑھ کر سٹرائیک ریٹ سے جارہے تھے.عابد علی 23 اور عمران بٹ 18 پرتھے.ٹیسٹ کرکٹ کا چوتھا دن ہے.تیسری اننگ ہے÷6 اوورز میں ہاف سنچری شراکت بڑی بات ہے.اس میں ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے لئے بھی سبق ہے.وہ بھی چوتھی اننگ میں کائونٹر اٹیک کرسکتے ہیں.ضروری ہوگا کہ ٹیم 300 سے زائد کا ہدف دے.اوپننگ شراکت ریویو لئے جانے کے باوجود جاری تھی.
یہ بھی اسی سے متعلق ہے
ویسٹ انڈیز کے 39 پر 3 آئوٹ،پاکستان کیسے جیت سکتا،فالوآن ممکن ؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.