میں ہوں ملتان کا سلطا ن ،جنوب کی پہچان،شاہد آفریدی کا اہم پیغام

شاہد آفریدی پھر کپتان بن گئے

کولمبو(کرک سین رپورٹ )

بوم بوم آفریدی جتنے بھی پرانے ہوجائیں. وہ رہیں گے.اولڈ از گولڈ.
شاہد آفریدی ایک بار پھر کپتان بن گئے .اس بار وہ یہ ذمہ داری سری لنکا کی سرزمین پر سر انجام دیں گے.
واقعہ یہ ہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گلیڈی ایٹرزٹیم کے کپتان بن گئے ہیں. اس سے قبل کپتانی کی ذمہ داری سرفراز احمد کے سپرد تھی لیکن وہ قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں.
دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی کامران اکمل جو دمبولا ٹیم کا حصہ تھے. وہ انجری کی وجہ سے ایونٹ سے با ہر ہوگئے ہیں.
ایونٹ کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا. فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں