شاہد آفریدی نےافغان کرکٹر کی بد تمیزی پر نیا ٹویٹ کردیا

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد آفریدی نے افغان کھلاڑیوں کی بد تمیزی کو سوشل میڈیا پر عام کرتے ہوئے کڑی تنبیہ کردی ہے.
ایک دن قبل لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں کینڈی کی نمائندگی کرنے والے افغان کھلاڑی نوین الحق نے آفریدی کی ٹیم گالے کے ہم وطن کھلاڑی محمد عامر سے میچ کے دوران بار بار بد تمیزی کی تھی اور بہت تلخ کلامی کی تھی.
اس واقعہ کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں.
افغان کھلاڑی کی پاکستان سے نفرت،محمدعامر کے ساتھ بار بار تلخ کلامی،شاہد آفریدی نے آنکھیں دکھادیں
منگل کو گالے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ
نوجوان کھلاڑی کو میری سیدھی اور سادهی صلاح ہے اور بہت آسان بھی کہ کھیل کھیلو اور گالی گلوچ مت کرو۔ افغانستان ٹیم میں میرے بهی دوست ہیں اور ہمارے درمیان بہت ہی خوشگوار تعلقات ہیں۔ ٹیم کے ساتھیوں اور مخالف کھلاڑیوں کا احترام کھیل کی بنیادی روح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں