سڈنی آج آباد،کوہلی کے ڈرائونے مقام پر بھارت کا پہلا ون ڈے،میچ ٹائم اور فاتح ٹیم کی پیش گوئی

عمران عثمانی

یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے،سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں اس سال کے شروع میں مارچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف خالی میدانوں میں نہایت خاموشی کے ساتھ ون ڈے میچ کھیلا تھا،کورونا کی یہ ہلکی چاپ تھی جس کی مدھم آواز تھی لیکن اس نے اچانک ہی سب کچھ لپیٹ دیا۔
سال کے تیسرے ماہ کی کہانی اب 11ویں ماہ میں ہے،ایک بار پھر وہی گرائونڈ سڈنی ہےاور آسٹریلیا ہے،دنیا بھر میں کورونا کا پھرشور ہے لیکن اس باربہت کچھ مختلف ہے۔سامنے بھارت ہے اور گرائونڈ میں خاموشی کی جگہ پرانی آوازوں نے پکڑ لی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ میں آج انٹر نیشنل کرکٹ اور تماشائیوں کی واپسی،ٹائمنگ اور پیش گوئی
جمعہ کے روز پرانے وقت کی طرح سڈنی گرائونڈ50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ بھرا ہوگا کیونکہ آسٹریلیا اور بھارت یہاںتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ سپر لیگ کا ایک اہم پارٹ،آسٹریلیا میں سال کی پہلی بڑی انٹر نیشنل مصروفیت،کرکٹ اور فینزکی بحالی،پھر مقابلہ میں بھارتی ٹیم کی طاقت،یہ سب کچھ ایک بڑے شو کو ظاہر کریں گے۔
بھارتی کرکٹ میں طوفانی گڑ بڑ،آدھی رات کو ــ’’شرما‘‘آسٹریلیا کے دورے سے نکال دیئے گئے،بریکنگ نیوز
اسٹیون اسمتھ جو انگلینڈ میں ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکےتھے،اب وہ میدان میں ہونگے،ایرون فنچ اور ویرات کوہلی میں خوب میچ پڑے گا۔
موسم گرم ہوگا،وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوگی،پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 300سے 320تک اسکور کرسکتی ہے۔ویرات کوہلی کے لئے آسٹریلیا اچھا حریف رہا،آسٹریلیا میں انہوں نے50 سے زائد کی اوسط سے 1154رنزبنائے لیکن سڈنی ان کے لئے ڈرائونا مرکز ثابت ہوا ہے جہاں 5اننگز میں ان کی اننگ اوسط صرف 9 اور ہائی اسکور صرف 21رہا ہے۔بھارت یہاں 14میں سے 2میچز جیت سکا،ایرون فنچ کو 5ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 17رنزدرکار ہونگے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 8بجکر 40منٹ پر شروع ہوگا۔آسٹریلیا ہر حال میں فیورٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں