Pakistani Crickters In Lanka Premier League

سری لنکن ٹی 20 لیگ، عرفان پٹھان کو شرکت کی اجازت،پاکستانی بھی شامل

کولمبو(کرک سین رپورٹ)

سری لنکا کرکٹ کی لنکا پریمیئر لیگ کے لئے بھارتی معروف کرکٹر کو شرکت کی اجازت مل گئی ہے،سری لنکن بورڈ نے 5 ٹیموں کے ایونٹ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کا آغاز اگست کے آخر میں ہوگا۔بورڈ کے مطابق 70 غیر ملکی کرکٹرز کا نام ڈرافٹ میں شامل کیا گیاہے،ان میں عرفان پٹھان بھی شامل ہیں۔عرفان پٹھان نے لیگ کے لئے بھارتی بورڈ کو درخواست کر رکھی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے لیکن بھارتی بورڈ کسی حاضر سروس کرکٹرکو غیر ملکی لیگ کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب سری لنکا بورڈ نے ڈرافٹ کی تاریخ اور کولمبو کے اسٹیڈیم میں کرکٹ شائقین کےمخصوص تعداد میں داخلے کی اجازت کے لئے حکومت سے رجوع کررکھا ہے۔لیگ میں پاکستان کی جانب سے متعدد کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی ہے لیکن سری لنکن بورڈ نے ان سمیت تمام غیر ملکی کرکٹرزکے نام اپبی ظاہر نہیں کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں