سری لنکا کی ایک اور ٹھکائی،پروٹیزٹی20 سیریز جیت گئے،ورلڈ ٹی 20خواب

0 261

کولمبو سے کرک سین رپورٹ

ورلڈ ٹی 20 کا سال ہے۔یوں کہا جائے تو بے جانہ ہوگا،ورلڈ ٹی 20کے ہفتے چل رہے ہیں۔4ہفتوں بعد میگا ایونٹ کی وسل بجے گی۔ایسے میں سری لنکا کے لئے تو اور فکر کی بات ہے۔ورلڈ ٹی 20 کے فیصلہ کن رائونڈ میں رسائی سے قبل اسے کوالیفائنگ رائونڈ بھی کھیلنا ہے۔بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر اسے 6 ایسوسی ایٹ ٹیموں کے مقابلے کے بعد ٹکٹ ملے گی۔وہ بھی تب کہ جب اپنے گروپ میں وہ ٹاپ 2 ٹیموں میں شامل ہو۔یہ پریشانی الگ ہے اور اس میں اب اضافہ ہوگیا ہے۔جنوبی افریقا نے اس کے گھر میں گھس کر ٹی 20سیریز جیت لی ہے۔اتوار کو کولمبو میں پروٹیز 3میچزکی سیریز کا دوسرا میچ بھی لے اڑے۔

دوسرے ٹی20میں سری لنکا کی بیٹنگ

پہلے میچ کے برعکس سری لنکا کو دوسرے ٹی20 میچ میں ہدف کا تعاقب نہیں کرنا پڑا۔نتیجہ میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کے لئے گئے۔یہ کیا۔وہ ہوا جو سوچا بھی نہ ہوگا۔اننگ 103پر سمٹ گئی۔ابھی 11 بالیں باقی تھیں۔11کھلاڑی پورے 20 اوورز ہی نہ کھیل سکے۔71پر اس کے 3 آئوٹ تھے۔103تک بھی 7 آئوٹ تھے۔پھر اسکور تو ایک بھی نہ بنا،یہ ضرور ہوا کہ ایک ایک کرکے اوپر تلے 3 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے۔پروٹیز کو 104رنزکا ہی ہدف ملا۔تبریز شمسی نے 20اور ایڈن مارکرم نے 21رنزکے عوض 3،3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

پروٹیز کی جوابی اننگ،فاتحانہ آغاز

پروٹیز کے لئے اطمینان بخش بات یہ تھی کہ ہدف چھوٹا تھا۔چنانچہ کوئی پریشانی نہ ہوئی۔اوپر سے ڈی کاک اور ہینڈرکس نے 62رنزکا آغاز فراہم کردیا۔ہینڈرکس کے 18پر آئوٹ ہوتے ہی بارش آگئی۔جس کے باعث میچ کچھ دیر کے لئےرکا رہا۔امپائرز نے اوورز کی کٹوتی نہیں کی۔ڈی کاک اپنی ہاف سنچری کی جانب بڑھنے لگے تھے۔ایسے میں ایڈن امرکرم بھی ہاف سنچری میں حائل ہوئے اور اسکور 84تک لے گئے۔ڈی کاک موقع کے منتظر تھے،انہوں نے اس کے بعد چوکا لگا کر ہاف سنچری مکمل کرلی۔اس کے بعد ٹیم کے لئے فتح کی راہ میں کیا رکاوٹ آنی تھی۔سری لنکن بائولرز ایک ہی وکٹ لے سکے۔پروٹیز نے 14 اوورز،ایک بال پر ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔سری لنکا کو 9وکٹ کی بڑی شکست ہوگئی۔ڈی کاک57 اور مارکرم 21 پر ناقابل شکست رہے۔ڈی سلوا نے ایک وکٹ لی۔پروٹیز اننگ ایک وکٹ پر 105 پر رکی۔جنوبی افریقا نے 3میچزکی سیریزمیں 0-2کی ناقابل شسکت برتری لے لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.