سری لنکا پریمیئر لیگ آغاز سے قبل ہی فکسنگ الزامات کی نذر،آئی سی سی تحقیقات شروع،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

سری لنکا پریمیئر لیگ آغاز سے قبل ہی میچ فکسنگ الزامات کےسائے تلے آگئی ہے،ایونٹ میں کئی پاکستانی بھی شریک ہیں جبکہ آئی سی سی الزامات کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے لیگ کو کڑے حصار میں رکھ لیا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل جمعرات سے شروع ہونے والی سری لنکا پریمیر لیگ کوداغدار کرنے کی مبینہ کوشش کی تحقیقات شروع کرچکی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سابق قومی کرکٹر نے لنکا پریمیر لیگ کے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اسے پیشکش کی ہےجس پر آئی سی سی انسداد بدعنوانی یونٹ نے دیکھنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی انکشاف ہوا کہ جس سابق قومی کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ انداز اختیار کیا ہے وہ فی الحال بیرون ملک ہے ،اس کرکٹر پرماضی میں آئی سی سی نے میچ فکسنگ الزامات عائد کیے تھےلیکن بعد میں انھیں کلیئر کردیا گیا تھا۔آئی سی سی نے رد عمل میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سری لنکا بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی اس پر تبصرہ سے انکار کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں