سالانہ رینکنگ ،پاکستان کی ٹی 20 اور بھارت کی ٹیسٹ بادشاہت کا خاتمہ

عمران عثمانی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کرکٹ رینکنگ اپ ڈیٹ نے پاکستان کو ٹی 20 اور بھارت کو ٹیسٹ کرکٹ کی شہنشاہیت سے محروم کردیا ہے. بھارت سے طویل فارمیٹ کی پہلی اور پاکستان سے ٹی 20 فارمیٹ کی نمبر ون پوزیشن ایسی چھنی ہے کہ دونوں ٹیمیں لڑکھڑا کر کافی نیچے چلی گئیں.
آئی سی سی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے کیونکہ اس نے گزشتہ 12 ماہ میں شاندار کارکردگی پیش کی .آسٹریلیا نے ٹی 20 میں تاریخ میں پہلی مرتبہ نمبر ایک رینکنگ پوزیشن لی ہے. ورلڈ چیمپئن انگلینڈ ایک روزہ کرکٹ کی سرفہرست ٹیم بن گئی ہے.
بھارت جو اکتوبر 2016 سے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم چلا آرہا تها اسے 17-2016 کے سیزن نے فائدہ دیا تھا جب و ە 12 ٹیسٹ فتوحات میں کے مقابلے میں صرف ایک ہارا تھا.
مئی 2019 کے اپ ڈیٹ سائیکل کے سامنے بھارتی ٹیم کو خسارہ اور آسٹریلیا کو فائدہ ہوگیا ہے .نیوزی لینڈ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر آگیا ہے. جنوبی افریقا 8 پوائنٹس ڈراپ کرواکے سری لنکا سے بھی نیچے 6ویں پوزیشن پر چلا گیا ہے .ٹیسٹ میں انگلینڈ چوتھے ،سری لنکا 5 ویں ،پاکستان 7 ویں اور ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر ہیں.
ٹی 20 میں پاکستان کی پہلی پوزیشن 27 ماہ بعد چھن گئی ہے .آسٹریلیا ٹی 20 کے 9 سالہ کیلنڈر میں پہلی مرتبہ نمبر ون بنا ہے.
آسٹریلیا 2011 کے بعد پہلی بار اس پوزیشن پر آیا ہے .پاکستان چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے. انگلینڈ کی دوسری اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہوگئی ہے.
ون ڈے درجہ بندی میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے ،نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، آسٹریلیا 5 ویں ،پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش 7 ویں ، سری لنکا 8 ویں اور ویسٹ انڈیز 9 ویں نمبر پر ہے.