ریٹائرڈ ہرٹ فواد عالم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ،نئے پی سی بی چیئرمین کی افواہیں

0 22

پی سی بی چیئرمین کا انتخاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب اگلے ماہ ستمبر میں ہونا ہے.پی سی بی اس حوالہ سے خاموش ہے . دائیں بائیں افواہوں کا طوفان ہے . سابق کپتان رمیز راجہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں.ایک جانب وسیم اکرم کا دعویٰ ہے .ان کے معاملہ مین ایک قانونی سقم موجود ہے.چند ہفتے قبل ذرائع کا دعویٰ تھا کہ احسان مانی ہی اگلے پی سی بی چیئرمین ہونگے . اس حوالہ سے حتمی فیصلہ پیٹرن انچیف پی سی بی عمران خان کریں گے.
فواد عالم آج بیٹنگ کریں گے
دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے خاتمہ پر اہم بات فواد عالم کی تھی .ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے.76 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلنے والے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین آج آئیں گے یا نہیں ،اس کا اعلان میچ کے تھوڑی دیر بعد پاکستانی کپتان نے کردیا.بابر اعظم نے بتایا ہے کہ فواد عالم کوکریمپس پڑے ہیں، ٹیم ڈاکٹر اور فزیو ان کا ٹریٹمنٹ کررہے ہیں . وہ بہتر ہیں،آج بیٹنگ کے لیے میدان میں آئیں گے.
انفرادی کارکردگی پر بھر پور توجہ،بابر کا اعتراف
پاکستانی اننگ پر اپنے تبصرے میں بابر نے بتایا ہے کہ آغاز میں باؤلرز کو پچ سے مدد مل رہی تھی .ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد فواد عالم نے بھرپور ساتھ دیا.فواد کے ساتھ سیشن بائی سیشن اپنے اہداف مقرر کیے.بابر نے ایک اور انکشاف کردیا.پہلی اننگز میں 300 سے 350 رنز بنانے ہمارا ہدف ہے.نتیجہ یہ ہے کہ 300 کم ہدف ہے.بابر پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمزوری جانتے ہیں.محمد رضوان اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں.انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محنت کررہا ہوں .بابر گویا انفرادی اننگ پر توجہ رکھتے ہیں.یہ ایک قسم کا اعتراف بھی ہے.ایک بات انہوں نے اور کی ہے.فواد عالم لاجواب فارم میں ہیں. وہ زبردست کھیل پیش کررہے ہیں.
مشکل وقت میں جس طرح فواد عالم کھیلتے ہیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے .گویا بابر نے اعتراف کیا ہے کہ فواد سب سے اچھا کھیل رہے ہیں.ان کو بھی ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے.
ایک سنچری کا امکان باقی
پاکستان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہل گیا تھا.3 کھلاڑی 2پر چلے گئے تھے.اگر شراکت نہ ملتی تو ٹیم شاید لنچ سے پہلے باہر ہوجاتی.اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن یہ ہے کہ دبائو ختم ہوگیا.پاکستان نے دن کا اختتام 4وکٹ پر 212 رنزکے ساتھ کیا.پاکستانی ٹیم کی جانب سے 2 سنچریز کا امکان تھا.بابر اور فواد اچھا کھیل رہے تھے.اگر شراکت جاری رہتی تو دونوں کی تاریخی اننگز ہوتیں.بابر سے موقع چھن گیا .فواد عالم کے پاس باقی ہے.اس کے لئے ان کا فٹ ہونا ضروری ہے.
یہ خبر بھی اسی سے جڑی ہے
دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن تمام ،پاکستان کو تباہی سے بچانے والےفواد ان فٹ،بابر آئوٹ

Leave A Reply

Your email address will not be published.