رمیز راجہ کی عمران خان سے ملاقات میں خاص باتیں،وزیر اعظم متاثر،فیصلہ ہوگیا
جیسا کی گزشتتہ 72 گھنٹوں سے یہ بات اوپن تھی کہ رمیز راجہ پی سی بی کے اگلے چیئرمین بننے جارہے ہیں.پیر 23ا گست کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انہیں یہ عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.اس سلسلہ میں انہوں نے رمیز راجہ سے ملاقات بھی کی.اس اس سےقبل موجودہ چیئرمین احسان مانی نے بھی ملاقات کی اور اپنی رپورٹ پیش کی ہے.وزیر اعظم ہائوس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان جوکہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں.انہوں نے احسان مانی کی رپورٹ میں کوئی دلچسپی نہیں.میڈیا پر گاہے بگاہے سامنے آنے والی رپورتس پر اپنی باتیں کیں.سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم نے یہاں تک کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں .
احسان مانی سے بات چیت
سابق چیئر مین احسان مانی نے بھی یہی کہا ہے کہ وہ اب اس سیٹ سے جانا چاہتے ہیں.نتیجہ میں وہ اپنی اچھی تعریف نہ سن سکے.وجہ اس کی یہ تھی کہ بعض تقرریاں غلط ہوئی ہیں.یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی سی بی منیجمنٹ خود بھی ڈومیسٹک سسٹم کے نفاذ میں کئی مقامات پر غلط تھی.کرکٹ کمیٹی کے حوالہ سے بھی کوئی پیش رفت نہیں تھی.قصہ مختصر تھا کہ احسان مانی کے پاس اب رخصتی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا.
رمیز راجہ کی ملاقات
سابق کپتان رمیز راجہ نے ملاقات میں کرکٹ میں جاری غلط باتوں کی نشاندہی کی.اپنا ویژن پیش کیا.گراس روٹ لیول پر بہتری کی متعدد باتیں کیں.انٹر نیشنل کرکٹ سطح پر ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں،سسٹم بدلنے اور چہرے آگے پیچھے کئے جانے کا ویژن دیا ہے.یہ بھی اہم بات ہت کہ رمیز راجہ نے کسی کا نام نہیں لیا.
پی سی بی کی اگلی ٹیم
رمیز راجہ اپنی ٹیم میں کافی تبدیلیاں کریں گے.وسیم خان بطور سی ای او کام جاری رکھیں گے.وزیر اعظم آفس سے اب رمیز راجہ کا نام پی سی بی بورڈ آف گونر کو جائے گا.اس کے بعد طے شدہ قانون کے مطابق ان کا انتخاب کیا جائے گای.یہ کام اگلے چند روز میں ہوجائے گا.پی سی بی آفس میں ملا جلا رد عمل ہے.سابق کرکٹرز کی جانب سے خاموشی ہے.جلد رد عمل آئے گا.
یہ بھی اپنی جگہ درست ہے
پی سی بی چیئرمین کون،آج ملاقات،2 اہم باتوں کا انکشاف،ڈور ابھی کٹی نہیں،بریکنگ نیوز