رمیز راجہ کا ایک اور بڑا اعلان،ہر ہفتہ عوام کی عدالت میں،آپ بھی بات کرسکتے

0 221

لاہور :کرک سین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ سب کو حیران پر حیراں کئے جارہے ہیں۔پیر کی شب انہوں نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے۔سوال یہ ہوگا کہ کیا یہ مناسب ہوگا۔اس پر مختلف آرا ہوسکتی ہیں۔سب سے پہلے اس بڑے اعلان کی جانب رخ کرتے ہیں،اس میں کوئی بھی شامل ہوسکتا ہے،حتیٰ کہ آپ پڑھنے والے بھی آسکتے ہیں۔یہ کبھی ممکن نہ تھا۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے عہدے پر موجود کسی بھی فرد تک رسائی ناممکنات میں سے ہوتی تھی۔اب اتنا آسان ہوگا۔یہ کسی نے نہ سوچا تھا۔اس سے قبل رمیز راجہ میڈیا سے بھی ایسا ہی وعدہ کرچکے ہیں۔

ہرہفتہ یو ٹیوب چینل رمیز سپیک پر

رمیز راجہ نے سوشل میڈیا کی ٹویٹر سروس پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ میں ہرہفتہ اپنے یو ٹیوب چینل رمیز سپیک پر عوام کی خدمت میں حاضر ہوںگا۔کرکٹ فینز مجھ سے ہر قسم کا سوال کرسکیں گے اور میں اس کا جواب دوں گا۔ایسا ہر ہفتہ ہوگا۔اس سے قبل رمیز راجہ اس چینل پر باقاعدگی سے اپنے تبصرے کیا کرتے تھے۔چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے کمنٹری نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تبصرے بھی ممکن نہیں تھے۔اب انہوں نے اپنے چینل کو اس طرح آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو جرات مندانہ ہے۔کرکٹ فینز ان سے کسی بھی قسم کا سخت سوال کرسکتے ہیں۔کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔یہ واقعی دیکھے جانے والی بات ہوگی۔

پاکستان کرکٹ پر کیا اثرات

رمیز راجہ نے مزید یہ بھی لکھا ہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی مداحوں کی بے پناہ سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔میں اپنے دور ملازمت میں شفافیت کے وعدے پر قائم ہوں اور کھلی کتاب کی طرح سامنے ہوں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تک جانے کے لئے یہ پلیٹ فارم بھی مناسب رہے گا۔رمیز راجہ سے بےا نتہا توقعات وابستہ ہیں۔امید کی جاسکتی ہے کہ بہتر کام کریں گے۔کوئی بات چھپائیں گے نہیں۔سچ بولیں گے اور تیز رفتاری سے کام کریں گے۔پی سی بی چیئرمین تک آنے والے وہ چوتھے کرکٹر ہیں ۔اس اعتبار سے یہ بہترین فیصلہ ہے۔دیکھنا ہوگا کہ اس کے پاکستان کرکٹ پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.