رمیز راجہ و کرکٹرز ملاقات کی چوری چکاری،پی سی بی چیف کا بیان آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چند کرکٹرز کی متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ہونے والی ملاقات پر پی سی بی کا آفیشل مگر سخت موقف سامنے آیا ہے. اس حوالے سے سوشل و قومی میڈیا پر بہت کچھ بیان کیآ گیا ہے .پی سی بی چیف نے ایسی رپورٹنگ کو مسترد کیا ہے اور بدھ کی علی الصبح ایک سخت پریس ریلیز جاری کی گئی ہے. کرک سین یہ بتانے سے قبل 2 خاص پوائنٹس کی جانب اشارہ کرے گا.
کوئی چوری چکاری
کھلاڑیوں کی رمیز راجہ سے ملاقات چوری چکاری تھی یا کچھ ایسا 007 مشن تھا ککہ اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں.قومی میڈیا پر 3 روز سے چل رہا تھا کہ چند پلیئرز کی رمیز سے ملاقات ہوگی. اب یہ بات خفیہ نہیں تھی تو پھر اسے پی سی بی آفیشل انداز میں لیتا.دوسرا نکتہ یہ ہے کہ پھر فاختائیں،چڑیا اور چند پلیئرز کا خاص لوگوں کو معلومات دینا معمول کا حصہ ہے. ایسے میں بعد میں لکیر پیٹنے کا کیا فائدہ.
وسیم خان کو میدان میں آنا پڑا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا بیان کچھ یوں آیا ہے کہ
“ہمیں معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے ماحول سے متعلق حقائق کے منافی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ آئندہ بین الاقوامی اسائنمنٹس کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں جو سمت اختیار کی گئی ہے ہمارے کپتان بابر اعظم مکمل طور پر اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔
“منگل کی سہ پہر، کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے موجودہ رکن رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے، جو بہت صحت مندانہ اور مثبت رہی ہے، اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہمیں آئندہ سیریز میں کس برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے.
“لازم ہے کہ ہم سب مل کر اس اسکواڈ کو مستحکم کریں اور اس کی مکمل پشت پناہی کریں تاکہ اس کی تمام تر توجہ آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہوسکے.
پی سی بی کا یہ موقف
ب آپ خود بتائیں کہ یہ سب تاخیر سے نہیں ہوا. جو بھی سوال رہا اور جو بھی جواب تھے. اسے پی سی بی خود جاری کردیتا. وہاں قومی سلامتی یا جنگی حکمت عملی پر تو بات نہیں یورپی تھی. ایسے میں پھر جو کچھ میڈیا پر آیا. اسے کیسے جھٹلاتے. اب جب کہ طرح طرح کی باتیں ہیں تو پی سی بی چیف کو میدان میں آنا پڑا.