رمیز راجہ سے پہلا بڑااختلاف،مصباح اور وقار چھوڑگئے

0 35

کرک سین رپورٹ،پی سی بی پریس ریلیز

یہ ہونا تها. کرک سین نے ایسے نہیں لکھا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ اغوا ہوگئی ہے. مصباح الحق اور وقار یونس نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا.دونوں نے گھر کی راہ لے لی ہے. اپنے 3 سالسالہ معاہدےکو بھی چھوڑ دیا جس کی تکمیل میں سال باقی تھا. یہ سب کیسےہوا اس لئے کہ یہ دونوں رمیز راجہ کوپسند نہ تھے اور رمیز راجہ بھی اچھی رائے رکھتے نہیں تھے. وقت بہت نازک چل رہا ہے اور ایسا کہ میگا ایونٹ کا بھی خیال نہیں کیا گیا .ایک اور وجہ بھی بنی ہے.

ٹیم سلیکشن سے شدید اختلافات

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جو ٹیم منتخب کی تھی. اس سے بھی ہیڈ کوچ مصباح الحق کو اختلافات تھے. پھر دونوں کی کوئی رائے نہیں لی گئ. دونوں ہی مستعفی ہوگئے. ٹیم سلیکشن بہت اچھی نہیں ہوئی ہے. ماجرا اتنا سادہ بھی نہیں ہے جتنا پی سی بی نے بیان کیا ہے.

پی سی بی کا موقف

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں. یہ ایک عجب بات جاری کی گئ.

ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری نئے کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے..

مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا.

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے. جس کے لیے پاکستان ٹیم 8ستمبر کو اسلام پہنچے گی. اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے.:

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں.

مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں.

وقار یونس کیسے پیروی کرنے لگے

وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں

وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے. گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں.

وسیم خان نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے. ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے.

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.