راولپنڈی ایکسپریس سڈنی ٹیسٹ کے نشہ میں،سیریز کی فاتح ٹیم کا نام بھی بتادیا،بڑی پیش گوئی

عمران عثمانی
Image By tribune
راولپنڈی ایکسپریس بھی سڈنی ٹیسٹ کے نشے میں گم ہوگئے،اتنا مزا لیا ہے کہ اس کا اظہار کرتےکرتے 36 گھنٹے لے گئے ۔پاکستان کے سابق فاسٹ بائولرشعیب اختر نے بھارت کی بے حدتعریف کی ہے اور کہا ہے کہ لوگ کھیلتے ہیں میچ جیتنے کے لئے اور کچھ میچ ہوتے ہیں بچانے کے لئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 36 پر آئوٹ ہونے کے باوجود بھارت کا میچ جیتنا،پھر اگلا ٹیسٹ ڈرا کرنا بڑا کارنامہ ہے،رشاپ پانت نے ایسی اننگ کھیلی کہ لگا کہ بھارت جیتنے کے لئے جارہا ہے۔اس سیریزمیں بھارت کی کارکردگی دیکھیں اور حالت بھی کہ انجریز تعاقب میں ہیں،کریکٹر کمال کے ہیں،بمراہ نے زیادہ اوورز کردیئے،ان فٹ ہوگئے۔کے ایل راہول اڑگئے،شامی زخمی ہوگئے،جدیجا باہر ہوگئے،اس کے باوجود بینچ پر اسٹرینتھ موجود ہے۔
رشاب پانت آئوٹ نہ ہوتے توبھارت جیت جاتا،آسٹریلیا گیم میں واپس آیا تو وہاری اور ایشون نے کلاس دکھادی۔بالز منہ پر پڑ رہی ہیں لیکن دیوار بن گئے۔پہلے آسٹریلیا جیت رہا تھا،پھر بھارت جیت رہا تھا،پھر آسٹریلیا کے حق میں گیا اور بھارت نے ڈرا کردیا۔ایشون جیسے کرکٹر نے بھی کلاس دکھادی۔آسٹریلین ڈرانے پر لگے تھے ۔بھارت نے خوب کم بیک کیا ہے اور جس طرح انہوں نے کم بیک کیا ہے،اب لگتا ہے کہ بھارت اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرلے گا،چاہے ان کے 10 یا 7کھلاڑی زخمی ہوجائیں کیونکہ بھارت آسٹریلیا کے متھے لگ گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے کریکٹرز اور پرفارمنس ایک دوسرے سے ٹکرا رہی ہے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ آخری معرکہ سر پر ہے۔بھارت کو فٹنس مسائل بہت ہیں۔بھارتی کرکٹرز کو پھر بھی یاد رکھنا ہوگا کہ اس سیریز میں جتنا خون بہا ہے،اس کے بعد اب فائنل مرحلے کو اپنے نام کرنے کاوقت آگیا ہے۔اب آخری کوشش رہ گئی ہے،اگر بھارت جیت گیا تو ہسٹری کی بڑی سیریز جیتے گا۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں پیش گوئی کر رہا ہوں کہ بھارت اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لے گا،انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میری کچھ بھارتی دوستوں سےبات ہوئی ہے،وہ اپنے کرکٹرز کی انجریز کو لے کر کہہ رہے ہیں کہ بھارت اب نہیں جیت سکتا لیکن میں نے انہیں بھی کہا ہے کہ یہاں سے بھارتی ٹیم مزید تگڑی ہوکر اوپر آئی ہے اور وہ یہ سیریز جیت سکتی ہے۔
دونوں ممالک میں 4میچزکی سیریز1-1سے برابر ہے۔فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جمعہ سے گابا برسبین میں شروع ہوگا۔