دہائی کا بہترین پلیئرکون، کرکٹ فینز کوووٹ کاحق مل گیا،بڑے انعامات ،لنک اور تفصیلات کرک سین پر ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کے بہترین کرکٹرز کی ابتدائی فہرست ایک روز قبل جاری کی تھی۔بدھ کے روز مزید تفصیلات جاری کرے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف ایوارڈز کے لئے کھلاڑیوں کی کارکردگی یکم جنوری 2011 سے 7 اکتوبر 2020 ء تک بنیاد بنائی گئی ہے۔ ایوارڈز جیتنے والوں کے لئے شائقین پہلی بار ووٹنگ کا حصہ ہونگے،ان کی رائے کو10 فیصد کادرجہ حاصل ہوگا جبکہ باقی 90فیصدووٹنگ کا فیصلہ ایک آزاد پینل کرے گا۔
آئی سی سی کےمطابق اگلے سال ہونے والے خوش قسمت ووٹرز کوآئی سی سی ورلڈ ٹی 20کے لئے بھارت لے جایاجائےگا،اسکے علاوہ ہر میچ کا ٹکٹ ملے گا،مختلف مگر قیمتی موبائل فون ملیں گے،50 ڈالرزکا ووچربھی حاصل ہوگا.
ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لئے
http://bit.ly/AwardsOfTheDecadeپر ووٹنگ کی جاسکتی ہے.
پاکستان کے کھلاڑی کسی طور پر بھی اس کا حصہ نہیں بنائے گئے ہیں،اکلوتے یاسر شاہ ٹیسٹ پلیئرز لسٹ میں شامل ہیں لیکن ان کے مقابل جیمزاینڈرسن،کوہلی،ولیمسن وغیرہ جیسے قد کاٹھ کے پلیئرز ہیں،جہاں ان کا جیتنامحال ہوگا،اکلوتےکوہلی تمام ایوارڈز میں شامل ہیں.
دہائی کے بہترین پلیئرز شارٹ لسٹ،آئی سی سی نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا
آئی سی سی نے مختلف کیٹگریزکے لئے نامنزد پلیئرز کے ایوارڈ کی تقسیم بھی کردی ہے جس کے مطابق
سرگیری فیلڈ سوبرز ایوارڈ کے لئے نامزد افرادمیںآر ایشون ، ویرات کوہلی ، جوئے روٹ ، کمار سنگاکارا ، اسٹیون اسمتھ ، اے بی ڈویلیئرز ، کین ولیمسن شامل ہیں۔
دہائی کے ٹیسٹ کرکٹر کے لئے نامزد پلیئرزمیں جیمز اینڈرسن ، رنگانا ہیراتھ ، ویرات کوہلی ، جوئے روٹ ، یاسر شاہ ، اسٹیون اسمتھ ، کین ولیمسن امیدوار ہیں۔
ون ڈے کرکٹر کے لئے ایم ایس دھونی ، ویرات کوہلی ، لاستھ ملنگا ، کمار سنگاکارا ، روہت شرما ، مچل اسٹارک ، اے بی ڈویلیئرزمیں مقابلہ پڑےگا۔
دہائی کی خواتین ون ڈے کرکٹر کے لئے سوزی بیٹس ، جھولن گوسوامی ، میگ لیننگ ، ایلیسی پیری ، میتھالی راج ، اسٹیفنی ٹیلرہیں۔
دہائی کے مردوں کے ٹی 20 کرکٹر کے لئے ایرون فنچ ، کرس گیل ، راشد خان ، ویرات کوہلی ، لاستھ ملنگا ، روہت شرما ، عمران طاہرمیں جوڑ پڑےگا۔
دہائی کی خواتین ٹی 20لسٹ میں سوفی ڈیوائن ، ڈینڈرا ڈوٹن ، ایلیسا ہیلی ، میگ لیننگ ، ایلیسی پیری ، انیا شربسول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں