دوسرا ٹی 20،کیویز پہلے بیٹنگ سے بچ گئے،ٹائیگرزہدف سیٹ کریں گے
کرک سین خصوصی رپورٹ
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی جاری ٹی 20 سیریز بس ایک اعتبار سے دلچسپی اور توجہ کا مرکز ہے کہ کیویز کیسے ہارتے ہیں۔پہلے بھی واضح کیا تھا کہ کیویز کبھی نہیں ہارے تھے۔اس سیریزکے پہلے میچ سے قبل تک تمام 10میچزمیں بننگلہ دیش ناکام تھا۔سیریزجیتنے کا تو چیپٹر ہی نہ تھا۔کرک سین نے پہلے میچ سے قبل بھی لکھا تھا کہ بنگلہ دیش فیورٹ ہوگیا ہے۔نتیجہ میں ایسا ہی ہوا۔پھر دنیا نے دیکھا کہ کیویز 60 پر کیسے گرے اور میچ ہارے۔
جمعہ کو دوسرا امتحان
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جمعہ 3 ستمبر 2021 کو ڈھاکا میں دوسرا ٹی 20 میچ کھیلے گی۔اس کے لئے بھی میزبان سائیڈ فیورٹ ہے۔اسپن وکٹیں اور موسم کے حالات نے نیوزی لینڈ کے پلیئرزکو جکڑا ہے۔ساتھ میں اس کے پاس افرادی قوت بھی کم ہے۔اس کے مقابل بنگلہ دیش کے پاس سب کچھ ہے۔ہوم ایڈوانٹج ساتھ ہے۔کنڈیشنز اپنی ہیں۔اس سال کے شروع میں یہی خراب حالات بنگلہ دیش کے لئے تھے۔نیوزی لینڈ میں اسے دونوں فارمیٹ میں مار پڑی تھی۔
ٹاس اور فیصلہ
دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔یہاں پر میزبان ٹیم پہلے کھیلے یا بعد میں ۔اس کے لئے حالات کنٹرول کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔اصل بات مہمان سائیڈ کی ہوتی ہے کہ اس کے لئے کون ساوقت اچھا چل رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو موسم صاف رہے گا۔اگلے میچز بارش سے متاثر ہونگے اور اچھے خاصے ہونگے۔
کیویز کے لئے کیا نیا
اس بار شاید یہ نیا ہوگا کیہ پہلے بائولنگ کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ اس کے بائولرز میزبان ٹیم کو کہاں تک روکیں گے۔فرض کرلیں اگر 130سے 150کے درمیان بھی سٹاپ کردیا تو بھی کیویز کی فتح کی پیش گوئی مشکل ہے۔ہم نے آسٹریلیا کا حال دیکھا تھا وہ بنگلہ دیش کو 120تک روک کر بھی میچ جیت نہیں سکا تھا۔اس لئے جتنا کم اسکور بنے گا،دلچسپی اتنی ہی بڑھے گی۔ٹیم میں 2سے 3 تبدیلیاں ہیں۔2کھلاڑی ڈیبیو کریں گے ۔دوسرا ٹی 20،کیویز پہلے بیٹنگ سے بچ گئے،ٹائیگرزہدف سیٹ کریں گے۔دیکھنا ہوگا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے اس میچ میں کیا نیا ہوگا۔