دوسرا ٹیسٹ،پہلا دن تمام ،پاکستان کو تباہی سے بچانے والےفواد ان فٹ،بابر آئوٹ
رپورٹ : عمران عثمانی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب آغاز کے باوجود میچ اپنے ہاتھوں میں کرلیا.یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کیونکہ میچکے دوسرے روز وکٹوں کی جھڑی لگ سکتی ہے.پہلے میچ میں بھی پاکستان نے آخری 5 وکٹیں 2 بار ایسے ہی گنوائی ہیں.جہاں تک پہلے روز کا تعلق ہے تو 4 وکٹ پر 212اسکور بہتر ہے.اوپر سے 16 اوورز کا کھیل ممکن نہیں ہوسکا جس میں ویسٹ انڈیز کے اپنے بائولرز کا نقص تھا.نتیجہ میں لائٹس جل گئیں.کم روشنی کے باوجود کھیل جاری رہا.پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے پہلے سیشن کے 2 گھنٹے پورے مل گئے.پھر10 بج کر 40 منٹ سے 12 بجکر 40 منٹ تک 2 گھنٹے ملے اور پھر رات ایک سے 3 بلکہ 3 بجکر کچھ منٹ تک مقررہ وقت سے زائد وقت مل گیامگر دن بھر کے اوورز 74 ہی رہے.امپائرز نوٹ کرچکے.اب جرمانہ ہی ہوگا.پہلے روز عابد،عمران اور اظہر ذیرو رہے تو بابر اور فواد ہیرو بننے جبکہ فواد بد قسمت رہے جو ان فٹ ہونے پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے.
فروری 2020میں آخری سنچری،بابر اعظم 19ماہ سے محروم،پھر آئوٹ
یہ فروری 2020 کا وقت تھا.میدان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تھا.بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سنچری کی تھی.انہوں نے 143رنزکی اننگ کھیلی.پھر وقت آگے بڑھا.2020ختم ہوگیا.اگلا سال شروع ہوا اور اب یہ بھی خاتمہ کی جانب گامزن ہے.بابر اعظم 19ماہ سے ٹیسٹ سنچری نہیں کرسکے ہیں.10واں ٹیسٹ اس عرصہ میں کھیل رہے.15 اننگز مل گئیں .بابر پھر سنچری نہیں کرسکے.یہ ایک تشویشناک بات ہے.کلاسیکل بیٹسمین جب سیٹ ہوتا ہے تو 100کی جانب جاتا ہے اور 100کر کے 200کی بھوک بڑھاتا ہے.پاکستانی کپتان کی بدقسمتی کا سلسلہ جاری ہے.ویسٹ انڈیز کے خلاف سبائنا پارک میں موقع کے باوجود 100 نہ کرسکے اور تھوڑا پہلے آئوٹ ہوگئے.
پاکستان کو تباہی سے کس نے بچایا،کرک سین تبصرہ درست
بابر اعظم اور فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تباہی سے بچاگئے.جمیکا میں جاری دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز ان 2کھلاڑیوں کے نام رہا،جنہوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرکے پاکستان کو گیری کھائی سے نکال دیا. دونوں کھلاڑی بد قسمت رہے.پہلے فواد زخمی ہوکر باہر ہوئے.پارٹنرشپ کا مومنٹم ٹوٹا. بابر اعظم ایک بار پھر سنچری مکمل نہ کرسکے. ایسے وقت پر وکٹ دے گئے جب حریف ٹیم مایوس ہوچکی تھی.سب سے پہلے کرک سین کی ٹاس سٹوری کے وہ جملے دہرادوں جو ہو بہو درست ثابت ہوئے.لکھا تھا کہ اظہر علی مسائل میں گھرے ہیں.2 بیٹسمینوں سے امیدیں ہیں.بابر اعظم سے سنچری درکار ہے . فواد عالم ایک اننگ کھیل ہی جائیں گے.
دوسرا ٹیسٹ،پاکستان ٹاس ہارگیا،ایک تبدیلی،کس کی پہلے بیٹنگ
یہ بھی لکھا تھا کہ بابر اعظم 40سے60کرکے نہ جائیں . اننگ کو تھری فیگر میں بدلیں.یہ کھلم کھلامیچ کی رات ،پھر میچ کی صبح لکھا گیا.نتیجہ میں ایسا ہی ہوا.
لاثانی شراکت،وقت کی ضرورت
پاکستان ٹاس ہارا.پہلے دعوت ملی.یاسر شاہ باپر گئے.نعمان علی آئے.توقع کے مطابق بلکہ پہلے سے دی گئی خبرکے عین مطابق یہی کچھ ہوا.یہ بھی لکھا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا پہلا سیشن مشکل ہوگا.اوپنرز ناکام ہونگے تو ایسا ہی ہوا.2کے مجموعہ پر اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک کر کے آئوٹ ہوگئے. اظہر علی تو ان کے درمیان صفر پر گئے.تینوں بیٹسمین وکٹوں کے ہیچھے یا سائیڈ پر کیچ تھماگئے.پاکستان 2رنزپر 3وکٹ گنواچکا تھا.ٹاس ہارنے کا نقصان بھی اٹھاچکا تھا.ایسے میں ایک لاثانی شراکت درکار تھی.بابر اعظم اور فواد عالم کو جوڑ بن گیا.لنچ تک پاکستان مزید کسی نقصان سےمحفوظ رہا.
158 رنزکی ناقابل شکست شراکت پھر بھی ٹوٹ گئی،فواد بغیر آئوٹ ہوئے باہر
کھانے کے وقفہ کے بعد بھی وہی سماں تھا.ویسٹ انڈیزابتدائی فوائد کا اثر کھورہا تھا .چوتھی وکٹ پر سنچری شراکت بن چکی تھی.191 بالز کھیلی گئیں.بابر کے59 اور فواد کے38 رنز تھے.بابر کے 96 بالزپر ففٹی کے بعد فواد نے یہی کام 101بالز پرکیا.چنانچہ یہ سیشن ویسٹ انڈیز کے لئے مایوس کن گیا.پاکستان نے چائے کا وقفہ اچھا کیا.3وکٹ پر 145 اسکور محفوظ راستہ تھا.پاکستان نے 150رنز 309بالز پر مکمل کئے.150رنزکی شراکت 286بالز پر ہوئی.2ریویوز اوپر تلے ہوئے.بابر اور فواد محفوظ رہے.یہ 54 اوور کا کھیل تھا جب فواد عالم ان فٹ ہونے کی وجہ سے اننگ جاری نہ رکھ سکے اور149بالزپر 76رنزکرکے ریٹائرد ہرٹ ہوگئے.پاکستان کا اسکور اس وقت 3 وکٹ پر 160 تھا.یہ ایک بڑا نقصان تھا . 158رنزکی ناقابل شکست اننگ ٹوٹ گئی تھی.نئے بیٹسمین محمد رضوان آئے .نتیجہ میں 8رنزکے اضافہ سے بابر اعظم آئوٹ ہوگئے.174 بالیں کھیلنے والے بابر اعظم کی اننگ 75 پر تمام ہوئی.وہ کمار روچ کی بال پر جیسن ہولڈر کو کیچ دے گئے.ویسٹ انڈیز کے لئے یہ ایک سنہری موقع تھا.2 سیٹ بیٹسمین کریز چھوڑ گئے تھے.ایسے میں محمد رضوان کا ساتھ دینے فہیم اشرف آئے.فہیم اشرف کے ہوتے ہوئے رن ریٹ تیز چلتا ہے .یہی وجہ ہے کہ انہوں نے48 بالز پر 23 اور محمد رضوان نے 58 بالزپر 22رنز کئے.دونوں ناٹ آئوٹ گئے.امپائرز نے کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا . پاکستان کا اسکور 4وکٹ پر 212 رنز تھا.فواد عالم آج ایک بار پھر بیٹنگ کرنے آئیں گے.
ویسٹ انڈین سلواوور ریٹ کے ملزم،جرمانے کا امکان
ویسٹ انڈیزکی جانب سے کمار روچ کامیاب ترین بائولر رہے.انہوں نے 49رنز دے کر 3 وکٹیں لیں.ایک وکٹ جیڈن سیئلز کے حصہ میں آئی.اسپنرز نے بھی کمال دکھانے کی کوشش کی لیکن ناکام گئے.74 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا.ایک بات نوٹ کرنے کی ہے.امپائرز نے میچ کا پورا دن گزارا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے سلو اوور ریٹ رکھا.پہلے سیشن میں 30کی بجائے 25 اوورز کئے.یہی حال دوسرے سیشن کا تھا.تیسرے سیشن میں 24 اوورز کروائے.اس طرح میزبان بائولرز مقررہ وقت میں 74 اوورز کرواسکے.اس کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز پر میچ کے بعد جرمانہ ہوگا اور اس کے پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی.
آج بارش کا امکان،پاکستان کے لئے اہم تجویز
پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہفتہ کو دوسرے دن اپنی اننگ شروع کرے گی.جمیکا میں آج بارش کا امکان بھی ہے.اس لئے میچ متاثر ہوگا.یہ باتکوچنگ اسٹاف کے پیش نظر ہونی چاہئے.اس لئے اسی بیٹنگ کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک بڑا اسکور کرنا ہوگا جو کم سے کم بھی 350سے 400کے درمیان ہو تاکہ کم وقت ملے تو پاکستان اپنی بائولنگ کی مدد سے میچ کو آسان بنادے.اسی میدان میں قومی ٹیم پہلا ٹیسٹ ہاری تھی.اس میچ میں بابر اعظم کا مکمل فارم میں آنا اچھی بات ہے.
پاکستان،ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے،دو نئی باتیں پہلی بار
یہ خبر بھی اسی سے متعلق ہے.اس میں بھی وقت سے پہلے بہت کچھ لکھا گیا جو حرف بحرف درست ثابت ہوا.