دوسرا ٹیسٹ،پاکستان ٹاس ہارگیا،ایک تبدیلی،کس کی پہلے بیٹنگ
رپورٹ : عمران عثمانی
دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان کا دوسرا میچ.ویسٹ انڈیز کے خلاف 2میچزکی سیریزکا دوسرا وآخری ٹیسٹ شروع ہونے کو ہے.کنگسٹن جمیکا میں آج موسم بہتر ہوگا.بارش کی پیش گوئی نہیں ہے،البتہ میچ کے دورسرے روز ہفتہ کو بارش کی پیش گوئی موجودہے.جیسا کہ یہ خبریں عام ہوچکی تھیں کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی تو وہ کردی گئی ہے.یاسر شاہ کا باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے .نعمان علی ان کی جگہ آئےہیں.اب یہی کہا جاسکتا ہے کہ وکٹ اسپنرز کے لئے اچھی ہو نہ ہو.نعمان علی بیٹنگ سے کچھ حصہ ڈالیں گے اور پاکستان کی ٹیل اینڈرز سے شاید مدد مل جائے.
ٹاس کا نتیجہ،فیصلہ
ویسٹ انڈیز کے کپتان بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے.جیسا کہ گزشتہ رات کرک سین نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹاس جیتنے والے کپتان فیلڈنگ کی جانب جائیں گے.اس طرح جمیکا میں 2 باتیں ہونگی.پہلی بات یہ کہ پہلے گھنٹے اور خاص کر پہلے سیشن کا فائدہ ہوگا.بائولرز اضافی مدد لیں گے.بیٹسمین ایک بار پھر دبائو میں ہونگے لیکن جس ٹیم نے یہ وقت اچھا نکال دیا.وہ فیورٹ ہوجائے گی.وکٹ پہلے میچ کی طرح پیسرز کے لئے سازگار ہے.یہی وجہ ہے کہ ٹیمیں اس سیریز کی چوتھی اننگ،اسپنرز سے حملہ کا خیال نکال چکی ہیں.کسی زمانہ میں ایشیائی ٹیموں کے لئے یہ پوائنٹ نہایت ہی اہم ہوتا تھا.
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی
لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فائنل الیون کا حصہ ہیں دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان شامل ہیں جب کہ4 فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف فائنل الیون کا حصہ ہیں.سرفراز احمد، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، یاسر شاہ، ساجد خان اور سعود شکیل باہر بیٹھے ہیں اور صرف دیکھنے کے لئے ہی ہونگے.
پاکستانی ٹیم کے بیٹسمینوں کے 20 ماہ کے حالات
صورتحال ایک تبدیلی سے بہتر نہیں ہوگی.یہ تب ہوگی کہ جب بیٹسمین 2 کام کریں.پہلا یہ کہ اٹیکنگ گیم کریں.دوسرا یہ کہ سٹرائیک ریٹ اچھا کریں.ایسا نہیں چلے گا کہ 80 بالز پر 17 رنز یا 156 بالز پر 31 اسکور.یہ پرفارمنس نہیں کلنک کا ٹیکہ ہوگا.اس سے سب کو نکلنا ہوگا.دوسرا بابر اعظم کی جانب سے ایک سنچری درکار ہے.اگر نہ کرسکے تو ان کے سٹیٹس پر سوال ہوگا.اظہر علی کا بھی یہی حال ہے.باقی اوپنرز سے صرف سادہ امیدیں رکھیں.فواد عالم ایک اننگ اچھی کھیل ہی جائیں گے.بیٹنگ میں پاکستان کی اس وقت اچھی امیدیں 2 پلیئرز سے ہوسکتی ہیں.اظہر علی یکم جنوری 2020سے اب تک 11 ٹیسٹ میچزکھیل چکے ہیں.2 سنچریز اور 2 ففٹیز کی مدد سے734 اسکور بنائے ہیں.دوسرا نمبر محمد رضوان کا ہے جنہوںن نے11میچز میں ایک سنچری اور 5 ہاف سنچریزکی مدد سے 658 اسکور جوڑے ہیں.عابد علی کے 11 میچزمیں 566 اسکور ہیں.
بابر اعظم 20 ماہ سے کہاں پر کھڑے ہیں
پاکستان کے ممتاز بیٹسمین ہیں.آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 8ویں پوزیشن پر ہیں جب کہ باقی فارمیٹ میں تو کہیں بہتر اور کہیں نمبر ون ہیں،دنیا انہیں اسٹائلش بیٹسمین مانتی ہے.انہوں نے آخری 20 ماہ میں پاکستان کے لئے 9 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں.14 اننگز میں 547 اسکور کیا ہے،پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں چوتھا نمبر ہے.ایک سنچری ہے.4 ہاف سنچریز ہیں .42 کی اوسط اننگ ہے.فواد عالم نے بھی اس عرصہ میں 9میچزمیں 521 اسکور بنارکھے ہیں تو پاکستانی بیٹنگ لائن یہی ہے.اسی سے امیدیں باندھنی ہونگی.پھر مڈل آرڈرز کے مسائل اپنی جگہ کھڑے ہیں،اچھی پارٹنرشپ درکار ہونگی.
پاکستانی بائولرز کی 20 سالہ کارکردگی
پاکستانی بائولنگ میں اس سال کے شروع میں ہوم گرائونڈ میں حسن علی کی انٹری ہوئی.جنوبی افریقا کے خلاف انہوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی تو کچھ ظاہری وزن پڑا.شاہین شاہ آفریدی ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں.انہوں نے 11میچزمیں 41 وکٹیں لیں.میچ میں 10 شکار ایک بار بھی نہ کرسکے.حسن علی نے 5میچزمیں 30 آئوٹ کئے اور میچ میں 10وکٹیں ایک بار اپنے نام کیں.یاسر شاہ کی 8میچزمیں 26 اور نعمان علی کی 4میچزمیں 16 وکٹیں ہیں.محمد عباس 7میچزمیں 15 اور فہیم اشرف 6میچزمیں 8وکٹیں لے سکے.اس کارکردگی میں میچ وننگ پرفارمنس ایک ہی ہے اور وہ حسن علی کی تھی جب انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 114 رنز دے کر 10 آئوٹ کئے.اس طرح ٹیم میں میچ وننگ کارکردگی کا فقدان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم چوتھی اننگ میں 9 کھلاڑی آئوٹ کرکے بھی میچ نہیں جیت سکی.
یہ خبر بھی دلچسپی میں آگے ہے
بیس ماہ سے ناکام کھلاڑی کو کپتان بنانے کی تیاری،انضمام سمیت سب قصور وار،اعدادوشمار پیش