Pakistantour2newzeland

دورہ نیوزی لینڈ،55رکنی پاکستانی اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ،خوشگوار حیرت

لاہور(کرک سین رپورٹ )

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستانی ٹیم اور اسپورٹنگ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے.
یہ نتائج اس لئے بھی خوشگوار حیرت کا باعث ہیں کہ گزشتہ دورہ انگلینڈ کے موقع پر اس اسکواڈ کے مقابلے میں چھوٹے اسٹاف میں سے درجن کے قریب ٹیسٹ مثبت آگئے تھے اس بار 35 رکنی ٹیم اور 20 رکنی اسپورٹنگ اسٹاف ، تمام کے نتائج کلیئر آگئے ہیں.
پی سی بی نےرپورٹ کی تصدیق کردی ہے. تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف کلیئر ہوگیا ہے،2 ٹیسٹ ،3 ٹی 20 اور متعدد اے میچز کے لئے قومی اسکواڈ پیر کی صبح 3 بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے،ان کو کلیئر ہونے کے بعد ہی روانہ کیا گیا تھا.انگلینڈ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے قوانین سخت ہیں. یہاں بعد کی روانگی کاتصور بھی نہیں. چنانچہ قومی اسکواڈ کا نتیجہ بھی مکمل کلیئر آگیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں