دورہ نیوزی لینڈ،پاکستانی ٹیم پر ایک اور کووڈٹیسٹ کی تلوار، رپورٹ کی تاریخ بھی جاری،8میں کورونا ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم کے 8اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جبکہ اگلے اہم ترین کورونا ٹیسٹ کی تاریخ،اس کےنتائج کا دن اور اس کے بعد ٹریننگ کے حوالہ سے ممکنہ فیصلہ کا تمام طریقہ کار بھی واضح کردیا ہے.
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل مزید ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنےکے بعد ان کا متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال ہوا ہے.
پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ہوٹل میں کیسی زندگی گزار رہے،ویڈیو جاری
اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے
ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں.
نویں روز یعنی کل جمعرات کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی .ان میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے.
پاکستان کے 3 اور کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت،دورہ نیوزی لینڈ مشکلات کا شکار،بریکنگ نیوز
بارہویں روز کیے جانے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی .
پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وہ انہیں ٹریننگ میں واپسی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کررہا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی اس عمل کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور وہ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں