دورہ نیوزی لینڈ،قومی اسکواڈ لاہور کے ہوٹل پہنچ گیا،کورونا ٹیسٹ

دورہ نیوزی لینڈ،قومی اسکواڈ لاہور کے ہوٹل پہنچ گیا،کورونا ٹیسٹ

عمران عثمانی

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کا اسکواڈ لاہور کے ہوٹل میں پہنچ گیا ہے،کرکٹرزکے کووڈ ٹیسٹ لئے گئے ہیں،نتائج آج آنے کا امکان ہے،اسکے بعد دوسرا کووڈ ٹیسٹ ہوگا،ٹیم نیوزی لینڈ کے لئے 23نومبر کو اڑان بھرے گی،پاکستانی کھلاڑیوں کو کووڈ-19ٹیسٹ مثبت آنے کا خوف ہے کیونکہ دورہ انگلینڈ سے قبل بھی ایسا ہی ہوا تھا اور متعدد کرکٹرز کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی،خیال پیش کیا جارہا ہے کہ اس مرتبہ بھی کچھ ایسے نتائج کی توقع ہے۔
انضمام الحق کا انگلینڈ کے خلاف 2005کی سیریز میں پولیس اور پیر سے مدد لینے کاانکشاف
ایسے کھلاڑی جن کے کووڈ-19ٹیسٹ مثبت آئے تو ان کو قرنطینہ کرنا پڑے گا اور وہ نیوزی لینڈ نہیں جاسکیں گے،پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچزکھیلے گی جبکہ اے ٹیم بھی متعدد میچز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں