دال میں بہت کچھ کالا،3 انگلش پلیئرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار،پاکستان کا دورہ کریں گے

0 285

لندن سے کرک سین رپورٹ

یہ کرک سین کا اعزاز ہے کہ اس نے گزشتہ رات اپنے تبصرے میں واضح لکھا تھا کہ مانچسٹر ٹیسٹ ایسے ہی ختم نہیں ہوگیا،اس میں بھارتی پلیئرز اور بورڈؑ کا کچھ مطلب ہوسکتا ہے۔کرک سین نے نہایت تفصیل کے ساتھ گزشتہ سٹوری لکھی ہے۔اب اس کی تصدیق انگلینڈ پلیئرز کے عمل سے ہونا شروع ہوگئی ہے۔یہ نہیں برٹش میڈیا اس پر آج لکھ رہا ہے اور وہی سوالات اٹھا رہا ہے جو کرک سین نے کئے تھے۔تازہ ترین رد عمل انگلینڈ کے پلیئرزکی جانب سے آیا ہے۔ٹاپ پلیئرز ڈیوڈ میلان،کرس واکس اور جونی بیئرسٹو نے آئی پی ایل کے باقی ایڈیشن میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

میلان،بیئرسٹو اور واکس کا واک آئوٹ

میلان،بیئرسٹو اور واکس بھارت کی آئی پی ایل کی ٹاپ فرنچائزز کا حصہ ہیں۔انہوں نے اس لیگ کے لئے پاکستان کا دورہ نہیں کرنا تھا۔آئی پی ایل میں جانا تھا۔یہی نہیں انگلینڈ بورڈ نے اسی آئی پی ایل کی وجہ سے بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔اب جمعہ کے روز جو کچھ مانچسٹر ٹیسٹ کے ساتھ ہوا۔اس سے انگلش بورڈ اور پلیئرز میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔صاف لگ رہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز نے پنی وہ پرانی دیرینہ خواہش پوری کی ہے،جو انہوں نے چند ماہ قبل کی تھی کہ ایک میچ کم کیا جائے یا ایک ہفتہ کا شیڈول پیچھے کیا جائے۔اب چونکہ ایسا نہیں ہوا تھا تو پھر شاید یہ راستہ نکالا گیا ہے۔

بھارتی بورڈ اور انگلش بورڈ میں کشدگی

انگلش پلیئرز کے آئی پی ایل میں جانے سے انکار کے بعد دونوں بورڈز میں شدید کشیدگی ہوسکتی ہے ۔دوسری جانب یہ پلیئرز اب پاکستان کے دورے کے لئے دستیاب ہونگے جو اکتوبر کے پہلے عشرے کے آخر میں شروع ہوگا۔14 اور 15 اکتوبر کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔یہ تو یادہوگا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے کورونا کے خوف سے ،کورونا ہونے سے نہیں ،کورونا کے ڈر سے میچ کھیلنے سے انکار کیا۔ٹیسٹ ملتوی ہوا۔یہ کھلاڑی اب یو اے ای کے لئے پرواز پکڑ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.