تین میچ،3کہانیاں،محمد حفیظ کا ایک اور شو،کیویز جکڑے گئے،زمبابوین بھی ہارگئے

0 204

رپورٹ عمران عثمانی

جیسا کہ کرک سین نے چند گھنٹے قبل لکھا تھا۔قد وکاٹھ گیا بھاڑ میں۔اب تک کے تمام 10میچزکی فتوحات کنویں کی نذر ہوجائیں گی۔اس بار بنگلہ دیشی ٹیم فیورٹ ہے اور ضرور جیتے گی۔فلم چل پڑی ہے۔ڈھاکا میں 5 ٹی 20میچزکی سیریز کا دھماکے دار آغاز ہوگیا ہے۔کیویز ایسے جکڑے گئے،ایسے پر کترے کہ اڑان بھول گئے۔ٹی 20 انٹر نیشنل میں 60کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئے۔

تین میچز کی کہانی،زمبابوے کو سنچری کی مار

یہاں 3مختلف میچزکا ذکر ہوگا۔سب سے قبل آئر لینڈ چلتے ہیں،جہاں چند لمحات قبل میزبان آئرلینڈ نے زمبابوین کو ہرادیا۔ایک سنچری کی مات بھی دی۔کیا کلاس میچ تھا۔5میچزکی سیریزکا یہ تیسرا میچ تھا۔یکم ستمبر کو آئر لینڈ نے بھی ایک کامیابی کو گلے لگالیا۔بریڈی میں تیسرا ٹی 20میچ تھا۔پال سٹرلنگ کا شو تھا۔شاندار سنچری اسکور کی۔75 بالزپر115ناٹ آئوٹ بنائے۔پھر ٹیم بھی2وکٹ پر 178کرگئی۔جواب میں مہمان زمبابوین ٹیم 10بالیں قبل 138پر ڈھیر ہوئی۔یوں آئرش ٹیم نے 40رنزسے میچ جیت کر5میچزکی سیریزمیں 1-2کی لیڈ لے لی۔

سی پی ایل میں حفیظ کا ہاتھ چلنے لگا

ادھر سی پی ایل چلتے ہیں۔ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمئر لیگ میں محمد حفیث کا بیٹ نہیں چل رہا تو کوئی بات نہیں۔ہاتھ کا جادو دکھارہے ہیں،بدھ کو کھیلے گئے میچ میں انہوں نے گیانا امیزون کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کے 3 کھلاڑی صرف 18رنز دے کر آئوٹ کردیئے۔یہی وجہ ہے کہ نائٹ رائیڈرز9وکٹ پر 138 تک جاسکے۔یہ میچ نہایت سنسنی خیز رہا۔جوابی بیٹنگ میں گیانا بھی 138 رنز کرسکی۔میچ ٹائی ہوگیا۔سپر اوور میں گیانانے میچ جیت لیا۔حفیظ نے 16رنزکی اننگ کھیلی۔اس طرح میچ سپر اوور میں چلا گیا۔اب چلتے ہیں بدھ کے تیسرے اہم میچ کی جانب جو اتفاق سے سب سے پہلے کھیلا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی اننگ

کرک سین نے لکھا تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔ایسا ہی ہوا لیکن یہ بھی لکھا تھا کہ کیویز کو فیصلہ وارے نہیں آئے گا۔یہ ہوا پھر۔کیویز نے ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم 20 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔سچ میں بنگلہ دیش نے اپنا کام وہیں سے شروع کیا جہاں ختم کیا تھا۔مطلب گزشتہ ماہ آسٹریلیا کو 5ویں ٹی 20میں صرف 62پر ڈھیر کیا تھا تو اس سے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کا شکار بھی ویسا ہی کیا۔60پر ٹیم ذبح کردی۔9پر جس ٹیم کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوجائیں،اس نے کیا پلٹنا ہے۔ایسا بھی گرنا ہے جیسے کیویز گرے۔یہ کس نے سوچا تھا۔کپتان ٹام لیتھم اور ہنری نکولس 18 اور 18کرکے ٹاپ کرسکے۔9کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ چھو سکے۔اننگ 16 اوورز اور 5بالز پر 60رنزکے ساتھ تمام ہوئی۔

تمام بائولرز کیویز کے لئے بھوت

ایسا لگا کہ بنگلہ دیش کے تمام بائولرز کیویز کے لئے بھوت بن گئے ہوں۔ایک نہیں سب کے سامنے ڈر گئے۔مستفیض الرحمان نے 13رنز دے کر 3 آئوٹ کئے شکیب الحسن،نشوم احمد،محمد صفی الدین نے بھی 2،2 شکار کر لئے۔یہ اپنی نوعیت کی الگ بات ہے۔عام طور پر کوئی ایک یا 2 بائولرز لڑتے ہیں۔ایسا کم ہوتا ہے کہ سارے چڑھائی کردیں۔سب سے ڈرا جائے۔

بنگلہ دیش نے پھر کیا کیا

وہی کیا ،جو اس نے کرنا تھا۔61رنزکا ہدف کون سا مشکل تھا۔پھر ایک سنسنی پھیلی۔جب میزبان ٹیم کے 2 اوپنرز 7رنزپر چلے گئے۔چونکہ ہدف چھوٹا تھا۔اس لئے نیوزی لینڈ کو فائدہ کیوں نہیں ہوا۔سامنے کی بات تھی۔شکیب الحسن کے 25رنزکی بدولت ہدف 3وکٹ پر پورا ہوا۔7وکٹ کی جیت 15اوورز میں ممکن ہوگئی۔اس طرح کیویز کے خلاف ٹائیگرزکی یہ پہلی جیت تھی۔اسی طرح اس نے 5میچزکی سیریز میں میں برتری حاصل کرلی ہے۔

زمبابوے کو سنچری کی مار،شکست الگ

Leave A Reply

Your email address will not be published.