بین سٹوکس,آج,شو,ٹاپ 2ٹیمیں,مقابل

بین سٹوکس کا آج دبئی میں شو،ابو ظہبی میں ٹاپ 2ٹیمیں مدمقابل

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں اتوار 12اکتوبر کو 2اہم ترین میچز کھیلے جائیں گے،سہ پہر 3بجےدبئی میں شروع ہونے والے میچ پر سب کی نگاہیں اس لئے بھی مرکوز ہونگی کہ انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس 6روزہ قرنطینہ مکمل کرکے اس سال کی لیگ کے اولین میچ میں شرکت کے لئے تیا ر ہیں،سٹیون سمتھ کے لئے یہ بڑا ریلیف ہوگا لیکن دوسری جانب ان کے ہم وطن ڈیوڈ وارنر سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان کے طور پر سامنے ہونگے،ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔سن رائزرز 6پوائنٹس کے ساتھ 5ویں اور راجستھان رائلز 4پوائنٹس کے ساتھ 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں،بین سٹوکس اپنی ٹیم کے لئے ایک بڑا زینہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
آئی پی ایل،ویسٹ انڈیز کے معروف بائولر کا ایکشن پھر مشکوک رپورٹ،بریکنگ نیوز
رات 7بجے دوسرا مقابلہ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کا ہوگا،10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست بھارتی دارالحکومت ٹیم یہ میچ جیت کر فائنل فور کی پوزیشن یقینی بنانے کی کوشش کرے گی لیکن دوسری جانب ٹیم بھی اس کے بعد 8پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ پر دوسرے نمبر پر ہے جو باوقار کامیابی کی صورت میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔یہ بھی سخت مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں