بین سٹوکس,آئی پی ایل,انٹر,آئوٹ

بین سٹوکس آئی پی ایل میں انٹر ہوتے ہی آوُٹ،ٹیم جیت گئی

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں بین سٹوکس طویل انتظار کے بعد اتوار کو میدان میں اترتے ہی آوُٹ ہوگئے دبئی میں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 159 رنز کے تعاقب کے لئے راجستھان رائلز نے انہیں اوپنر کے طور پر بھیجا اور وہ 5 رنز بنا کر خلیل احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے 78 پر 5 وکٹ گنوانے کے بعد تیواتیا اور پراگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی .19 ویں اوور میں 12 رنز بنا کر باقی ماندہ 8 رنز آخری اوور میں آسان کر دیئے .آخری اوور کی 5 ویں بال پر چھکا لگا کر پراگ نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ کی فتح دلوادی. انہوں نے 42 اور پراگ نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل دونوں میں 87 رنز کی قیمتی شراکت بھی بنی.راشد خان اور خلیل احمد نے 2،2 وکٹیں لیں.
اس سے قبل سن رائزرز نےپانڈے کے 54 اور ڈیوڈ وارنر کے 48 رنز کی مدد سے 4 وکٹ پر 158 رنز بنائے. بین سٹوکس کو ایک اوور ملا اور 7 رنز دیکر کوئی وکٹ نہ لے سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں