بھارت,نامی گرامی کرکٹر,آئی پی ایل سے آئوٹ,وطن واپس

بھارت کے نامی گرامی کرکٹرآئی پی ایل سے مکمل آئوٹ،دبئی سے وطن روانہ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ ایوانوں میں بھونچال مچ گیا،بھارتی اور آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین کرکٹر نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دبئی سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں.
چنائی سپر کنگز جسے ایک روز قبل قومی کرکٹر سمیت 10 کھلاڑیوں و آفیشلزکے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک دھچکا تھا،ہفتہ کے روز اس کے لئے دوسری بد ترین خبر یہ تھی کہ اس کی ٹیم کے ستون سریش رائنا نے بھی پوری آئی پی ایل کھیلنےسے انکار کردیا ہے.
چنائی سپر کنگز کے ہیڈز نے اعلان کیا ہے کہ سریش رائنا بھارت جارہے ہیں اور وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر مکمل آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے،ذاتی وجوہ میں فیملی میٹرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے.
سریش رائنا 2008سے جاری آئی پی ایل تاریخ کے 5368رنزکے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورر ہیں.چنائی سپر کنگز کے نمبر ون اسکورر بھی ہیں آئی پی ایل تاریخ کے 165میچ میں سے 158 مسلسل کھیلنے والے سریش رائنا نے اس ماہ کے شروع میں ایم ایس دھونی کے ساتھ مل کر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا تھا.
جمعہ کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ
آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا،ایک ہی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو کورونا،ہوٹل میں قید
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی زلزلے کی لپیٹ میں ہیں۔اس ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ جمعرات کو لئے گئے تھے جس کے نتائج جمعہ کو سامنے آئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق ٹیموں یا کھلاڑیوں کو ملک میں اترتے ہی 3 ٹیسٹ دینے تھے جو پہلے،تیسرے اور 5ویں روز ہوئے ہیں۔آفیشلز اور ایک بھارتی کھلاڑی سمیت 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ تیسرے مرحلے میں مثبت آئے ہیں ۔ٹیم نے 21 اگست کو دبئی میں لینڈ کیا تھا اور 28 اگست سے ٹریننگ شروع کرنی تھی لیکن اب یہ سب تلپٹ ہوگیا ہے،ٹیم کو ہوٹل میں یکم ستمبر تک قرنطینہ کرنے کا کہا گیا ہے اور ٹریننگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
بھارت کے معروف کرکٹرایم ایس دھونی جو حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ،وہ چنائی سپر کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں