بھارت کا99 رنزکے خسارے میں جانے کے بعد پر اعتمادآغاز،امیدیں پھر سے روشن
کرک سین رپورٹ
بھارتی کرکٹ ٹیم خسارے میں جانے کے باوجود دوسری اننگ میں پر اعتماد آغاز کرکے اپنے مداحوں کو پھر سے امید دے گئی ہے۔اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کا جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ اور بھارت دونوں کے کیمپ مطمئن ہونگے۔بھارتی ٹیم 99رنزکے بڑے خسارے کے بعد بھی مطمئن کیوں۔اس لئے کہ اس نے دوسری اننگ میں 16 مشکل اوورز کھیل لئے۔کوئی وکٹ نہیں گنوائی اور 43 اسکور بھی بنالئے ہیں۔اسے لگت گا کہ اگر وہ اس طرح 300 اسکور کرجائے تو انگلینڈ کے لئے چوتھی اننگ کھیلنا مشکل ہوجائے گا۔یہ خیالات کی گیم ہے۔سچ تو یہ ہے کہ جوں جوں وقت گزر رہا ہے۔پچ آسان ہوتی جارہی ہے۔
دوسرے روز کی کہانی
انگلینڈ نے 53 رنز 3 وکٹ سے اپنی نامکمل اننگ شروع کی تو شروع میں اس کی 2 وکٹیں جلد گر گئیں
۔اس کے بعد اولی پوپ۔معین علی اور جونی بیئرسٹو نے اسکور چائے تک 7 وکٹ پر 227 کردیا۔آخری سیشن میں انگلینڈ نے بھی عجب کھیل پیش کیا۔250کے مجموعہ پر اولی پوپ 81کر کے گئے تو 9 ویں وکٹ 255پر گر گئی۔کرس واکس نے 60 بالز پر 50 کی اننگ کھیل کرانگلینڈ کو آخری وکٹ پر 35 قیمتی رنز فراہم کئے۔انگلینڈ کی ٹیم 84 اوورز کھیل کر 290پر سمٹ گئی۔اس طرح اسے بھارت کے 191پر 99 رنزکی سبقت ملی۔بھارت کی جانب سےامیش یادھیو نے 3 جبکہ بمراہ اور رویندرا جدیجہ نے 2،2 آئوٹ کئے۔
بڑے خسارے کے بعد غیر معمولی اعتماد
اب دن کے اختتامی لمحات ہوں۔اتنا اہم خسارہ ہو۔نئی بال ہو۔شام کا وقت ہو۔عام طور پر بیٹسمین پزل ہوتے ہیں۔نتیجہ میں 3وکٹیں گر جاتی ہیں لیکن بھارتی اوپنرز نے کلاس دکھائی۔روہت شرما 20اور کے ایل راہول 22پر واپس آئے ہیں اور یہ باھرتی کیمپ کے لئے اطمینان بخش بات ہوگئی ہے جب کہ انگلینڈ کے لئے زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہوگی۔بھارت نے بے شک بناکسی نقصان کے 43 رنزبنالئے ہیں لیکن اسے ابھی بھی 56 رنز کی کمی دور کرنی ہے۔ہفتہ کو کھیل کے تیسرے روز پہلے سیشن کے پہلے گھنٹے میں انگلش بائولرز اس کا مداوا کرسکتے ہیں۔اس ساری صورتحال میں میچ اوپن ہوگیا ہے۔فی الحا ل انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔