بھارت لیڈز ٹیسٹ کیوں ہارا،انضمام الحق نے اہم راز بتادیا
کرک سین رپورٹ
بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.لیڈز میں لیڈ اتارنے کی ایک روزہ کامیاب کوشش کے بعد سب کو امیدیں تھیں.انضمام الحق کو تو کچھ زیادہ ہی.سابق پاکستانی کپتان تو اس ٹیم کو دنیا کی بہترین،ناقابل تسخیر سمجھتے ہی نہیں بلکہ کہتے ہیں.اپنے ہر دوسرے تبصرے میں بھارتی بنچ سٹرینتھ کی بات کرتے ہیں.پی سی بی کو بھارتی بورڈ سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں.کوچز کو ہمسایہ ملک کی نقل کرنے کا کہتے ہیں.کرک سین کے صفحات گواہ ہیں.انضما م الحق ایسی باتیں متعدد بار کہہ چکے ہیں.
‘
بھارت کے لئے تو مسئلہ ہی نہیں تھا
سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ ہفتہ کو لیڈز میں کیا ہوا.میچ کا چوتھا دن تھا.ایک روز قبل جمعہ کو بھارتی بیٹسمینوں نے انگلش بائولرز کو تھکا مارا تھا.سارادن میں 2 وکٹیں دی تھیں.354 رنزکا خسارہ اتارتے اتارتے 2 وکٹ پر 215 اسکور بنالئے تھے.اب 139 کی لیڈ اتارنی تھی.ایک رات قبل انضمام اپنے تبصرے میں کہہ چکے تھے کہ بھارت کے لئے یہ تو مسئلہ ہی نہیں ہے.
پھر مسئلہ ہوگیا
پھر مسئلہ ہوگیا.باقی ماندہ 8 بیٹسمین صرف 63 اسکور کرسکے.چتشور پجارا کل کے اسکور 91پر ہی وکٹ دے گئے.کوہلی نے 10رنزبناکر کم سے کم ہاف سنچری مکمل کی.وہ 55کرکے گئے.اس کے بعد اجنکا رہانے10،انضمام کے فیورٹ رشی پنت 1 اور رویندرا جدیجا 30 کرسکے.باقی ٹیل اینڈرز بھی کیا کرتے،اننگ 100ویں اوور میں 278پر تمام ہوئی.انگلینڈ اننگ اور76رنز سے جیت گیا.بھارت 20اوورز بھی پورے نہ کھیل سکا.ایک سیشن بھی گزارنا عذاب ہوگیا.
بد ترین شکست،سیریز برابر
بھارت پر قہر بن کر گرنے والے اولی رابنسن تھے جو5کھلاڑی آئوٹ کرگئے.انہوں نے صرف 65 رنز دیئے جب کہ کریگ اوور ٹون نے 3 وکٹیں لیں.انگلینڈ نے یہ میچ بڑی شان سے جیتا ہے.اس طرح 5 میچزکی سیریز تیسرے میچ پر آکر 1-1سے برابر ہوگئی ہے.اب یہ سیریز اور دلچسپ ہوگی.2 میچز باقی ہیں.اچھی جنگ چھڑے گی.جسے بھی سیریز نام کرنا ہے.اسے ایک کامیابی کے ساتھ ایک میچ بچانا ضروری ہوگیا.دونوں میچز ہی اہم بن گئے.
اب یہ شکست بھی ہوگئی.بھارت کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آگئی.انضمام نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ تیسرے دن لگا تھا .بھارت کم بیک کرجائے گا.ایسا نہیں ہوا.بھارتی کھلاڑی نئے بال کا بوجھ نہ اٹھاسکے.انگلش بائولرز نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے.بھارت پہلا میچ جیت سکتا تھا.بارش کی وجہ سے نہ جیت سکا.
بھارتی ٹیم کی ناکامی کی اصل وجہ
بھارت لیڈز ٹیسٹ کیوں ہارا،انضمام الحق نے اہم راز بتادیا.بھارتی ٹیم کے حوالہ سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں .انضمام کہتے ہیں کہ ایک عرصہ سے بھارت کے لئے ٹیسٹ میچزمیں نئے پلیئرز کا حصہ رہا ہے.سینئرز ناکام گئے.کوہلی کافی دیرسے سنچری نہیں کرسکے.بڑی سیریز میں نئے پلیئرز کی ناکامی کا امکان ہوتا ہے.ایسے میں سینئرز کو آگے آنا چاہئے تھا.روہت شرما اور ویرات کوہلی دنیا کے ٹاپ پلیئرز ہیں.پجارا اور رہانے طویل فارمیٹ کے اچھے پلیئرز ہیں.اب یہ لوگ ایک سنچری کے لئے سال کا گیپ ڈالیں گے تو نئے پلیئرز پر بھی دبائو آجائے گا.اس سیریز میں یہی کچھ ہورہا ہے.
اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہتے ہیں 354 رنزکے بعد بھارت نے جیسے آغاز کیا تو لگ رہا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے.انگلش بائولرز نے بھر پور فائدہ اٹھایا.اچھی وکٹیں لیں.سارے بائولرز نے زبردست گیندیں کیں.میں انگلینڈ کے بائولرز کی تعریف کروں گا.انہوں نے بہت کلاس دکھائی ہے.
بھارت ابھی بھی فیورٹ
انضمام کہتے ہیں کہ بڑی سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا.بھارت کےپاس کوالٹی گیند باز ہیں.بیٹنگ لائن اچھی ہے،انہوں نے دلیل بھی دی کہ پہلے 2میچزمیں بھارت اچھا کھیلا.بس جیت نہیں سکا ایک میچ.انگلینڈ تو صرف ایک میچ میں اچھا کھیلا.بھارتی ٹیم کے جیتنے کی امید کی جاسکتی ہے.لیڈز میں انگلینڈ کو اپنی جیت کا فائدہ ہوگامگر بھارت کم بیک کرسکتا ہے.بھارت ابھی بھی فیورٹ ہے.
غیر منصفانہ تبصرہ
لارڈز میں بھارت کا غلبہ کیا رہا.پہلی اننگ کی حد تک تو بھارت ہار گیا تھا.انگلینڈ نے 364 رنزکے جواب میں 391 رنزبنائے تھے اور بھارت چوتھے روز کے خاتمہ تک 159کی لیڈ کے ساتھ 6وکٹ گنواچکا تھا.یہاں تک تو وہ خسارے میں تھا.اگلے روز کے تینوں سیشن بھارت کے نام ہوگئے.انگلش ٹیم دفاع کے چکر میں میچ ہارگئی.بھارت کو3 سیشن نے بچالیا.پہلے سیشن میں بیٹنگ نے اور باقی سیشن میں بائولنگ نے.یہ کہنا کہ اس کا پورے 2 میچزمیں غلبہ رہا.تھوڑا غیر منصفانہ تبصرہ ہے.ایسی بات ہوتی تو یہاں لیڈز میں اننگ کی بڑی شکست پھر نہ ہوتی.
کرک سین کا تجزیہ
کرک سین نے اس سیریز کے آغاز سے قبل ایک بات نہایت تواتر سے لکھی تھی.وہ یہ کہ انگلینڈ میں کیسے جیتا جاسکتا ہے.بھارت یہ گر پاکستان سے سیکھے.یہ بھی لکھا تھا کہ بظاہر بھارت فیورٹ ہے.کرک سین کی نظر میں اس کا جیتنا مشکل ہے.یہ کیوں لکھا تھا؟ ٹریک ریکارڈ دیکھ کر.انگلش وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن کی کمزور ذہن میں رکھ کر کہا تھا.نتیجہ میں جب ٹرینٹ برج ٹیسٹ شروع ہوا تو لکھا تھا .یہاں سے بھارت کو مدد ملے گی اور ملی.لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے ریکارڈ کو دیکھ کر اس کی فتح کو مشکل قرار دیا تھا.
بھارت اور انگلینڈ کے مابین اب چوتھا ٹیسٹ میچ 2ستمبر سے شروع ہوگا.ایک بار پھر ایک بات کہے دیتے ہیں.ہیڈنگلے میں بھارتی ٹیم ٹیسٹ میچ 3 دن اور 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہاری ہے.78 کے بعد 278 پر ڈھیر ہوئی ہے.اپنے خلاف انگلینڈ کی اکلوتی اننگ میں 432رنز بنوائے ہیں .مقابلہ تو سرے سے تھا ہی نہیں.
یہ بھی اسی سے متعلق ہے
لیڈز میں بھارت لیڈ اتارنے میں جت گیا،انگلش بائولرز تیسرے روز حیران