بھارت اولڈ ٹریفورڈ میں کبھی نہیں جیتا،آخری ٹیسٹ آج سے،انگلینڈ کے لئے ایک اور بھی چیلنج،اہم معلومات
تحقیق و تحریر :عمران عثمانی
یہ ایک ناقابل یقین بات ہوگی۔بھارت 1936 سے 2021 تک اولڈ ٹریفورڈ میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا۔انگلینڈ کے لئے اتنا مضبوط قلعہ یہ ہوگا،یہ اس نے خود سوچا نہیں ہوگا۔آج 10ستمبر 2021 سے بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسی ناقابل تسخیر میدان میں اتررہی ہے۔اب بہت کچھ تبدیل ہے۔خوف ختم ہے۔ناامیدی کا وجود مٹ چکا۔سیریز میں برتری ہے۔نفسیاتی برتری ہے۔کیا اس بار وہ ہوسکے گا جو گزشتہ 85 سالوں میں ممکن نہیں ہوسکا،۔ایک سول یہ ہے اور دوسرا اس سے بھی اہم کہ کیا بھارت تاریخ میں پہلی بار انگلش سرزمین پر کسی ٹیسٹ سیریز میں 3 میچز جیت سکے گا۔ایسا قریب ایک صدی کے ،پہلے نہیں ہوا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میزبان ہوگا۔
اولڈ ٹریفورڈ بھارت کے لئے کیسے ناقابل تسخیر
یہ ایک عجب بات ہوگی مگر ہے۔بھارت نے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں پہلا ٹیسٹ 1936 میں کھیلا تھا۔آخری بار یہاں اسے 2014 میں موقع ملا۔اس سفر میں 9 میچز ہوئے۔بھارت ایک بھی نہ جیت سکا۔4 میں شکست ہوئی۔5 میں اس نے ڈرا کھیل کر عزت بچائی۔اہم بات یہ بھی ہے کہ اس گرائونڈ میں بھارت 432 سے زیادہ اسکور بنانہیں سکا اور آئوٹ ہونے پر آیا تو 58 پر بھی ڈھیر ہوا۔اگست 2014 میں اننگ اور 54 رنز سے ہارا تھا۔اس سے قبل اسے یہاں 1990 میں موقع ملا تھا۔تب میچ ڈرا کھیلا تھا۔اب بھی اسے 1990والی یادیں دہراتے ہوئے کم سے کم میچ ڈرا کرکے سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔
پاکستان اولڈ ٹریفورڈ قلعہ فتح کرچکا
اس اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کے لئے اولڈ ٹریفورڈ ناقابل تسخیر نہیں رہا۔گرین کیپس نے یہ قلعہ فتح کررکھا ہے۔اس نے اب تک یہاں جو 7 میچزکھیلے ہیں۔ان میں سے ایک جیتا ہے۔3 ہارے اور 3میچز ڈرا کھیلے ہیں۔بھارتی ٹیم کو یہ بات پاکستان سے سیکھنی ہوگی کہ مانچسٹر میں ٹیسٹ میچ کیسے جیتا جاسکتا ہے۔بھارتی ٹیم اگر یہاں اس بار جیت گئی تو وہ نہ صرف پاکستان کی طرح یہاں ایک میچ جیتنے والی ٹیم بن جائے گی بلکہ اسی فتح کے ساتھ وہ ایک ایسا باب رقم کرے گی جو کل کو پاکستان کو سیکھنا پڑے گا۔
انگلینڈ میں ایک سیریز میں 3میچزکی پہلی جیت
ایک اہم سوال اور بھی ہے کہ سیریز کا ممکنہ نتیجہ کیا ہوگا۔2-2 سے ڈرا۔1-3 سے بھارت جیتے گا یا یہ میچ ڈرا کرکے 1-2سے سیریز اپنے نام کرے گا۔انگلینڈ چونکہ خسارے میں ہے۔میچ آخری ہے۔اس کے پاس تو جیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔میچ جیتے۔سیریز 2-2سے ڈرا کرے اور عزت بچائے۔بھارت کےپاس ایک سنہری موقع ہے اور وہ یہ کہ تاریخ میں اگر وہ یہ سیریز جیتا تو انگلش سر زمین پر اس کی چوتھی ٹیسٹ ٹرافی ہوگی۔اس میں اہم بات یہ ہوگی کہ سیریزاس میچ کی فتح سے جیتے تو نتیجہ 1-3 نکلےگا۔ایسا پہلی بار ہوگا کہ بھارت انگلینڈ میں کسی ٹیسٹ سیریز کے 3 میچز جیتے۔پاکستان بھی 2 سے زیادہ جیت نہیں سکا۔بھارت بھی اس سےقبل 2میچز سے زیادہ کے مارجن کو اپنے نام لگا نہیں سکا ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ کی وکٹ،موس،میچ کی ٹیمیں،وکٹ کا رویہ
اوپر کے یہ عنوانات تمام کے تمام اہم ہیں۔موسم کیسے ہوگا۔انگلینڈ میں موسم تبدیل ہورہا ہے۔آج سمیت میچ کے 4 دن بارش کی پیش گوئی ہے۔صرف کل ہفتہ کا دن کلیئر بتایا گیا ہے۔یہ بارش اتنی نہیں ہوگی کہ دن کا دن لپٹ جائے۔میچ متاثر ضرور ہوگا۔اس سے بھارتی حکمت عملی کو طاقت ملے گی۔پچ کا جہاں تک تعلق ہے تو بائونسی بھی ہوگی اور ہارڈ بھی۔اہم یہ ہے کہ آخری 2 روز میں بال نیچے بھی بیٹھے گی۔اسپن بھی ہوگی۔بٰٹسمینوں کے لئے کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔کرک سین نے گزشتہ ٹیسٹ کے ٹاس کے موقع پر لکھا تھا کہ جوئے روٹ ٹاس تو جیت چکے۔پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط کیا۔اب بھی کرک سین یہی تبصرہ کرے گا کہ پہلے بیٹنگ بہتر ہوگی۔ٹیم پہلے کھیل کر 200 بھی کر لے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔چوتھی اننگ کی بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ،اہم معرکہ
یہ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالہ سے بھی اہم ہوگا۔بھارت کی جیت اسے ٹاپ سے ٹاپ گیر میں ڈالے گی۔بھارت کی ناکامی انگلینڈ کو اس کے سر پر بیٹھنے کا موقع دے گی۔ویسے بھی یہ انگلش کرکٹ سیزن کا آخری انٹر نیشنل میچ ہوگا۔میزبان ملک نیوزی لینڈ سے سیریز ہارچکے ۔یہ سیریز جیت سکتے نہیں ہے۔ایسے میں جوئے روٹ کے کلینڈر ایئر میں محمد یوسف کے 1788 رنزکے ریکارڈ توڑنے میں سستی ہوئی ہے۔اوول کی دونوں اننگز میں وہ ناکام گئے تھے۔کرک سین تحقیق کے مطابق اس میچ کے لئے انگلینڈ فیورٹ ہے اور خیال ہے کہ وہ یہ میچ جیت جائے گا۔سیریز بھی بچالے گا۔ٹاس کا فیصلہ اہم ہوگا۔ٹیم سلیکشن بھی بنیادی جزو ہوگا۔بھارت نے پہلے بلے بازی کی تو یہ ٹیم 58 پر پھر ڈھیر ہوسکتی ہے۔مانچسٹر میں پہلا سیشن گزارنا کسی بڑے کپ سے کم نہیں ہے۔
It is a beautiful picture with very good lighting 🙂 https://parbrize-online.ro/parbrize/parbrize-isuzu.html