بھارتی دارالحکومت,راجستھان,قلعہ,فتح

بھارتی دارالحکومت نے راجستھان کے ساتھ ایک اور قلعہ بھی فتح کرلیا،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی پی ایل کے اہم ترین میچ میں بھارتی دارالحکومت نے سب کچھ ہی فتح کرلیا،راجستھان رائلزکو بڑی آسانی سے شکست دی تو دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل کا قلعہ بھی اس کے کنٹرول میں آگیا ہے ۔ٹیبل پر ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔یہ اس کا چھٹا میچ تھا اور 5ویں کامیابی تھی اور اس نے تن تنہا 10 پوائنٹس بنالئے ہیں۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں دہلی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد چھوٹی بائونڈری والے مقام پر 200اسکور بھی نہ کرسکی جوکہ گزشتہ میچز میں یہاں بنتا آیا ہے،شیمور ہیٹمییئر 45رنزبناسکے،مطلب کوئی بھی بلے باز ہاف سنچری بھی نہیں بناسکا،مارکوس سٹوئنز 39کے ساتھ دوسرے بڑے ٹاپ اسکورر تھے،ٹیم 8وکٹ پر 184رنزبناسکی،جوفرا آرچر 24رنزکے عوض 3وکٹ لیکر کامیاب ترین گیند باز رہے۔
جوابی اننگ میں 56رنزتک صورتحال رائلز کے قابو میں تھی۔12اوورز باقی تھے اور 9وکٹیں ہاتھ میں تھیں لیکن اس کے بعداگلے 44رنزکے اندر6وکٹیں گرنے سے میچ پر گرفت ختم ہوگئی اور پوری ٹیم 2گیندیں قبل 136پر ہتھیار پھینک گئی۔اوپنرجیسوال 34 رنزبناکر دوسرے ٹاپ اسکورر بنے،جوس بٹلر13،کپتان اسٹیون اسمتھ 24رنزبناسکے جبکہ راہول تیواتیا 38رنزبناکر ٹاپ پوزیشن پر رہے۔7بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکے،دہلی کی فتح میں کیگیسو ربادا نے 3 ،ایشون اور سٹوئنز نے 2،2وکٹیں لیکر اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں