بھارتی خواتین کے دورہ انگلینڈکے التوا کی اصل وجہ لیک،انگلش حکام حیران

نئی دہلی(کرک سین رپورٹ)

ایک طرف کورونا کے باعث ورلڈ ٹی 20 موخر کیا گیا اور دوسری طرف بھارتی بورڈ نے ستمبر میں شیڈول خواتین کا دورہ انگلینڈ ملتوی کردیا ہے لیکن دوسری جانب کورونا سے محفوظ رہنے یا بے خوف ہونے کے تاثر کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آئی پی ایل 19 ستمبر سے عرب امارات میں شیڈول ہے اور اتوار کو بی سی سی آئی نے خواتین آئی پی ایل یا چیمپئنز ویمنز لیگ بھی کروانے کا اعلان کردیا ہے اور یہ لیگ یکم سے 10 ستمبر تک عرب امارات ہی میں ہوگی.بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے تصدیق کی ہے کہ خواتین لیگ ہوگی.
اس طرح بورڈ کی جانب سے آخری لمحات میں اپنی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ روانہ نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی کہ وہ اپنی لیگ کی وجہ سے انٹر نیشنل کرکٹ کو اہمیت دینے پر آمادہ نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں