بھارتی بورڈ کے سربراہ گنگولی سے آج کے دن غیر جانبداری کی توقع؟

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر سارو گنگولی کے لئےآج 48سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد بھی اور زیادہ فخر کا دن ہے کیونکہ وہ دنیا کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہیں اور ساتھ ہی کرکٹ گلوبل باڈی آئی سی سی کی ٹاپ سیٹ کے بھی امیدوار ہیں،وہ 8جولائی 1972کو پیدا ہوئے انہوں نے بھارت کےلئے بے انتہا کرکٹ خدمات سر انجام دیں۔
سابق کپتان پر ان دنوں ورلڈ ٹی 20 کےالتوا اور آئی پی ایل کے انعقاد کے حوالہ سے دبی دبی تنقید بھی ہے،وہ کرکٹ کے ممتاز کھلاڑی رہے ہیں اور آج بھارتی بورڈ کے صدر بھی ہیں۔ان کی شخصیت اور ریکارڈ کا تقا ضا یہ ہے کہ وہ بلا امتیاز کام کریں،غیر جانبداری ان کا طرہ امتیاز ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں