بڑا چمتکار،میاں داد نے رمیز کو چیئرمین پی سی بی بنادیا،نئے انکشافات

0 225

اسے کہتے ہیں چمتکار،رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین بنیں نہ بنیں.ان کے چیئرمین پی سی بی بننے کی خوشی بهی منالی گئی.بڑے کرکٹر نے تو تعریف و توصیف میں تمام کام پورا کردیا.
متضاد باتیں
اب یہ عجب بات نہیں کہ تاحال پی سی بی چیئرمین کے حوالہ سے خاموشی ہے.کرک سین نے اتوار،پیر کی درمیانی شب خبر دی کہ احسان مانی کی ڈور کٹی نہیں.عمران خان کام جاری رکهنے پر زور دیں گے.اگلے روز ملاقاتیں تهیں.2 مختلف دعوے سامنے آئے.پہلا یہ کہ مانی کی چهٹی.رمیز اگلے چیئرمین پی سی بی.دوسرا یہ کہ مانی ہی اگلے امیدوار ہونگے.راجہ کو نئی ذمہ داری ملے گی.
رمیز کے متعلق نئی باتیں
اس بات کو 24 گھنٹے بهی نہیں گزرے تهے کہ ایک اور دلچسپ واقعہ ہوگیا.اس میں سابق کپتان اور عمران خان کے قریبی ساتھی جاوید میاں داد شامل ہیں.انہوں نے نہ صرف خوشی ظاہر کی.نتیجہ میں رمیز کے بارے میں کچھ انکشافات کردیئے.اب راجہ پی سی بی کے راجہ بنیں نہ بنیں.میاں داد کے راجہ بن گئے.
میاں داد کیوں خوش
جاوید میاں داد نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کهلی باتیں کی ہیں.پہلی یہ کہ یہ بہت اچها فیصلہ کیا گیا.عمران خان نے کسی غیر ملکی کی جگہ اپنے ملک کے بندے کو موقع دیا.پهر اوپر سے وہ کرکٹر بهی ہے.جتنی تعریف ہو کم ہے.میاں داد نے اصل میں یہ بات اس لئے کی کہ وہ پہلے دن سے مانی کے مخالف ہیں اور تنقید کرتے آئے ہیں.اس متوقع اعلان سے ان کے موقف کی تصدیق ہوئی ہے.
رمیز ٹیلنٹڈ نہیں تهے
رمیز راجہ کے حوالہ سے میاں داد نے اگلی دلچسپ باتیں کیں.کہتے ہیں کہ یہ بڑے محنتی کرکٹر تهے.الگ بات ہے کہ ہماری طرح بہت ٹیلنٹڈ نہ تهے.سیکهنے کا زور لگاتے تهے.کئی کئی گهنٹے پریکٹس کرتے تهے.جیسے بهی کهیلے .اچها کهیلے.
رمیز نیوزی لینڈ میں ،میاں داد کے کمرے میں
میاں داد نے ایک اور انکشاف کیا کہ رمیز ہر پل سوچتے تهے.بہتری چاہتے تهے.یہ اچهی خوبی تهی.ایک رات میرے کمرے میں آگئے.نیوزی لینڈ کا دورہ تها.اب وہاں پریکٹس جاری تهی.صبح میچ تها.کئی گھنٹے یہ پوچهتے رہے کہ اگر ایسا ہو تو کیا کیا جائے.ویسا ہو تو کیا ہو.یہ ایک اچهی خوبی ہے.اب بهی ان کی نظر ہے.اچهے پڑهے لکهے ہیں.فیملی والد سمیت کرکٹرز کی تهی.رمیز کے آنے سے ملکی کرکٹ ترقی کرے گی.
میاں داد کو یقین یا جلدی میں غلطی
رمیز راجہ کو کمنٹری چهوڑنی ہوگی.پی سی بی ہیڈ وزیر اعظم کی طرح باوقار عہدہ ہے. ان کو ان باتوں سے باہر نکلنا ہوگا.میاں داد نے اور بهی کئی باتیں کیں.سوال یہ ہے کہ کیا جلدی نہیں ہوگئی.یا اس کو یوں لیں کہ جاوید میاں داد پرانے کرکٹر ہیں.ان کے قریب ہیں.ان کے بهی ذرائع ہونگے اور ان کو یقین ہے کہ رمیز ہی اگلے پی سی بی چیئرمین ہونگے.اگر ایسا ہے پهر تو میاں داد نے اچها کیا.اگر ایسا نہیں ہے پهر کہیں ان کو بعد میں سبکی نہ ہو.اس کا نتیجہ جو بهی ہو.راجہ کی حمایت میں میاں داد بول پڑے.احسان مانی کی مخالفت ہوگئی.عمران خان کے لئے اپنی خواہش بهی ظاہر ہوگئی.وزیر اعظم پاکستان اس حوالے سے جلد اعلان کرنے والے ہیں.
یہ بهی اسی کے متعلق ہے
پی سی بی چیئرمین کون،آج ملاقات،2 اہم باتوں کا انکشاف،ڈور ابھی کٹی نہیں،بریکنگ نیوز

Leave A Reply

Your email address will not be published.