بڑا نقصان،سیریز شروع ہوتے ہی باہر ہوگیا کپتان
کولمبو سے کرک سین سین رپورٹ
ایسا بھی ہوجا تا ہے۔اس سے بھی زیادہ ہوگا۔فی الحال جو ہوا۔اس کا تذکرہ،جو ہوسکتا اس کا ذکر آخر میں۔معاملہ یہ ہے کہ سیریز کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا لگا ہے۔جنوبی افریقا کرکٹ کا نقصان ہوگیا ہے۔سری لنکا کے دورے پر موجود مہمان ٹیم نے ابھی ایک ون ڈے میچ ہی کھیلا تھا کہ ان کے کپتان باہر ہوگئے ہیں۔ٹیم اب کپتان کے بغیر اترے گی۔
باووما ہوگئے ناتواں
پروٹیز کپتان تیمبا باووما دلچسپ کرکٹر ہیں۔سنجیدہ بھی ہیں۔تھنڈے مزاج کے بھی۔جمعرات کی رات کولمو میں سری لنکا کے خلاف جم کر کھیل رہے تھے۔اس وقت مہمان سائیڈ اچھی پوزیشن میں تھی کہ 38 اسکور کرنے والے باووما کو زخمی ہونے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔اس کے بعد سری لنکا میچ جیت گیا۔باووما بیٹنگ کے لئے نہ آئے تھے۔جمعہ کو ان کے ضروری ٹیسٹ کی رہورٹ سامنے آگئی ہے۔اب وہ پوری سیریز سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔پروٹیز ٹیم کو یہ بڑا صدمہ ہوا ہے۔۔
کپتان کو ایسا کیا ہوا
جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما کا مسئلہ یہ ہوا ہے کہ ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر چوٹ لگی ہے۔انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے،اب وہ سفید بال کرکٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ان کے لئے یہ پریشانی کی بات ہوئی ہے۔پروٹیز کیمپ نے فوری طور پر ان کی جگہ نیا کپتان بنادیا ہے۔
مہاراج اب صرف نام کے مہاراج نہیں رہے
پروٹیز اسپنر کیشو مہاراج کا نام بھی منفرد ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ مہاراج اب صرف نام کے مہاراج نہیں ہیں۔انہیں اب مہاراج کا ٹائٹل بھی مل گیا ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے باووما کی جگہ مہاراج کو کپتان بنایا ہے۔کوالٹی اسپنر ہیں۔ایک روز قبل پہلے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 10اوورز میں صرف 30رنز دے کر 2 وکٹیں لی تھیں۔
پروٹیز ٹیم کو بھی مسائل کا سامنا
جب سے اے بی ڈی ویلیئرز اچانک ریٹائر ہوئے۔فاف ڈوپلیسی ڈھل گئے اور کپتانی چھوڑ گئے۔پروٹیز کیمپ گزشتہ 20 ماہ سے مسائل کا شکار ہے۔ٹیم ٹوٹ پھوٹ میں ہے۔بورڈ داخلی سیاست کی آماجگا ہے۔سرکاری مداخلت ہوئی ہے۔اسٹارز پلیئرزکی چلتی نہیں ہے۔ٹیم کی کارکردفی کا گراف بھی زمین بوس ہوگیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم تسلسل سے اوپر نہیں آرہی۔