بنگلہ دیش,دورہ پاکستان,چوتھی ٹیم,رابطے تیز,پاکستان کا ہوم سیزن

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان طے،چوتھی انٹر نیشنل ٹیم کے لئے بھی رابطے تیز،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن،پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچزکے شیڈول کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل ہوم کرکٹ سیزن کے شیڈول کو بھی مکمل کرلیا ہے جس کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے،اس سیزن میں 3 ٹیموں کو پاکستان لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،ان میں زمبابوے،بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 سیریز کے لئے چوتھے ملک سے بھی رابطہ میں ہے ،وہاں سے بھی اچھی خبر کی امید ہے۔
پاکستان میں اگلے ماہ کرکٹ بحال،3 غیر ملکی ٹیموں اور پی ایس ایل کا شیڈول بھی تیار،،بریکنگ نیوز
کرک سین نے گزشتہ ماہ سب سے قبل یہ خبر بریک کی تھی کہ ملک میں ڈومیسٹک سیزن ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والا ہے،ساتھ ہی پی ایس ایل،انٹرنیشنل کلینڈر اور اگلے پی ایس ایل کی خبر بھی دی تھی۔
اگلے ماہ قومی ٹی 20 کپ،ڈومیسٹک ٹیموں،کنٹریکٹ کا اعلان،کرک سین کی خبر پھر سچ ثابت
اس کے چند دنوں بعد پی سی بی نے زمبابوے،ڈومیسٹک سیزن اور پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز کا اعلان کرکے کرک سین خبر کی تصدیق کردی تھی۔
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اپریل کا ملتوی شدہ ٹیسٹ میچ اور اس کے ساتھ ون ڈے میچ کے لئے نئی تاریخیں بنگلہ دیش بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔پاکستان جس نے دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے،اس سے قبل یہ میچز کھیلے گا۔نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد قومی ٹیم نے جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے جس میں ٹی 20 میچز کے لئے بات جاری ہے جبکہ ویسٹ انڈیز یا سری لنکا میں سے کسی ایک ملک کو بھی پاکستان کے مختصر ترین دورے کے لئے قائل کیا جارہا ہے۔فروری ،مارچ میں پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں