بارش تو رک گئی،انضمام الحق برس پڑے،بھول کر اپنے آپ پر تنقید
رپورٹ : عمران عثمانی
دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن کا کھیل نہ ہوسکا۔بارش نے دوسرے روز کھلاڑیوں کو میدان نہیں آنے دیا.نتیجہ میں کھانے کا وقفہ 30منٹ قبل کرلیا گیا.پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ ہے.سبائنا پارک کا میدان ہے.ہفتہ کو ایسے ہی بارش ہوئی جس کی پیش گوئی تھی .کرک سین نے بھی اس کا لکھا تھا.امپائرز نے صورتحال بھانپتے ہوئے لنچ کا وقفہ 30منٹ قبل کردیا.شاید بارش جلد رک جائے.زیادہ سے کھیل ممکن ہوجائے.بارش شروع ہوگئی ہے.پاکستان کے خسارے کا سلسلہ بھی چل نکلا.ٹیسٹ جیتنا ہے.سیریز تب ہی ڈرا ہوگی.میچ جتنا تاخیر میں جائے گا.گرفت کمزور پڑے گی.جیسا کہ ویسٹ انڈین پلیئرز چاہیں گے.پاکستان نے 212رنز 4وکٹ سے اننگ شروع کرنی ہے.بارش رک گئی تھی.امپائرز کے وزٹ کا انتظار تھا.
اظہر علی کی اصل تکلیف کیا،انضمام نے بتادیا
اسی میچ کے پہلے دن جو کچھ ہوا.نتیجہ میں انضمام الحق نے بھی اس پر تبصرہ کیا ہے.اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کپتان کہتے ہیں کہ آغاز برا تھا.2پر3 چلے گئے.اوپنرز کافی عرصہ سے ناکام ہیں.6 ٹیسٹ میچز میں دونوں اوپنرز کے 199 اسکور بنے ہیں.ان میں زمبابوے کے خلاف 100اسکور ہیں تو یہ کام خراب ہے.اوپنرز کئی سال سے اچھے نہیں آرہے.یہ پاکستان کے لئے فکر مندی ہے.اظہر علی اچھا پلیئرہے.بڑی اننگز کھیلی ہیں.اسے گھٹنے کی تکلیف رہی ہے.مجھے لگتا ہے کہ وہ اس میں ابھی مبتلا ہے.مجھے بھی یہ تکلیف ہوئی تھی تو بال پر جاتے دیرز ہوتی تھی.اسے بھی دیر ہورہی ہے.دوڑنے سے فرق پڑتا ہے.شروع میں مشکل ہوتی ہے
پاکستان کو 400 اسکور کی ضرورت
فواد اور بابر کی تعریف بنتی ہے.جیسی مرضی پچ تھی.جیسے حالات تھے،ان میں یہ بہت اچھا کھیلے.فواد زیادہ بیمار نہیں ہے.وہ دوسرے روز کھیلے گا.وہ کم بیک کرنے کے بعد اچھا ہے.22ویں اننگ کھیل رہا ہے،اگر 100 کرلے تو یہ ایک اعزاز ہوگا.اس کی کوالٹی یہ کہ جب سیٹ ہوجائے تو لمبا کھیتا.50کے بعد جلد نہیں جاتا.بابر اعظم بد قسمت رہے ہیں.100 نہیں کرسکا.سال سے زیادہ ہوگیا.سنچری نہیں کرسکا.ماضی کی پرفارمنس میں بار بار سنچریز تھیں. اب ہم عادی ہوگئے ہیں.بابر اتنا گیپ نہ ڈالیں.جلدی سنچری کریں.انضمام کہتے ہیں کہ میزبان ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست نہیں تھا.چوتھی اننگ میں چوتھے روز سے ہی بیٹنگ مشکل ہوگی.اسپنرز اور پیسرز کو مدد ملے گی.پاکستان کو فائدہ ہوگا.پاکستان نے 4 وکٹ پر 212 کئے.بنیادی طور پر یہ ایک وکٹ پر 212 ہے.پہلی3 وکٹیں تو جلد چلی گئی تھیں.ابھی موقع ہے.اچھا اسکور بن سکتا ہے.فواد ،فہیم اور رضوان اچھا کھیلیبں.پاکستان کو400 سےزائد اسکور کرنا چاہئے.اب یہ پچ آسان ہوجائے گی.مشکل وقت گزر گیا.400 اسکور کرنے سے پاکستان کو جیتنے میں مدد ملے گی.ویسٹ انڈیز والے 400 سے زیادہ نہیں کرسکیں گے.پاکستان کے لئے آج دوسرا دن اہم ہے اور گڈ لک ہے لمبے اسکور کے لئے.
بارش میں کیسے بیٹنگ کی گئیدو ممالک میں 11میچز،2 میں جیت،6میں شکست
پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ سفر پی ایس ایل سے شروع ہوا تھا. ابو ظہبی میں کھلاڑی ایکشن میں تھے.انگلینڈ گئے.ایک روزہ سیریز ہارے.ٹی 20 سیریز میں مار پڑی.برطانیہ میں ٹوٹل ملا کر 6میچزکھیلے.ایک جیتا.5 ہارے.ویسٹ انڈیز گئے.4ٹی 20میچز میں سے ایک جیتے.3 میں بارش آگئی.پھر پاکستان پہلا ٹیسٹ ہار گیا.گویا 2 غیر ملکی دوروں میں یہ 12 واں میچ ہے.پاکستان 6 ہارا ہے.2 جیتا ہے.3 بارش کی نذر کرگیا.نتیجہ میں خسارہ ہے،چنانچہ یہ ٹیسٹ جیتنا بنتا ہے.قومی ٹیم کو اس کی جانب جانا ہوگا.چاہے 3 دن ملیں ،ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہوگا ورنہ سیریز کی بات ہوگی تو 4میں سے ایک لولی لنگڑی جیتی ہوگی.3 میں ناکامی ہوگی.
بطور چیف سلیکٹر انضمام کا دور،اپنے ہی خلاف بول گئے
جہاں تک انضمام کی باتوں کا تعلق ہے تو سادھی سی ہیں.اظہر علی سےخوش نہیں ہیں.اوپنرز سے نالاں ہیں.6 سال سےا گر اوپنرز کا مسئلہ ہے تو 2016 سے 2019 کے اپنے دور میں کیا کیا.چیف سلیکٹر کے طور پر کیا رول پلے کیا.اس دور میں تو امام الحق بھی ٹیسٹ اوپنرز بن گئے.یہ کرکٹ سے مذاق ہی تو ہے.ایک پلیئر ٹی20میں چلتا ہے.ایک روزہ کرکٹ میں سلیکٹ ہوتا ہے .نتیجہ میں ٹیسٹ کھیل جاتا ہے.ایسا درست نہیں ہے.میں نے 2عشروں سے یہی کچھ ہوتے دیکھا ہے.نہلے پہ دہلا ہے.ہر شاخ پہ کوئی بیٹھا ہے.یہاں سلیکشن کا پیمانہ کچھ اور ہے.کپتان کی خوشی بھی کوئی اور ہے.
بابر اعظم سے سنچری کیوں روٹھی
کرک سین نے کل لکھا تھا کہ بابر نے آخری سنچری فروری 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی.ان کی جانب سے سنچری ضروری ہے.جیسا کہا پورا سال دیکھا گیا.کبھی چلنا نہیں .چلنا ہے تو 55 سے 67 یا پھر 70سے80.ان سے سنچری کیوں نہیں بن رہی ہے.کوچز کیا کر رہے ہیں.کپتان دبا ئو میں ہیں.یہ ٹائٹل تو ان کے ساتھ جڑتا جارہا ہے.بابر اعظم میچ فنشر نہیں ہیں.جلد آئوٹ ہونے والے میچ ونرز نہیں بن سکتے. دنیا کسی اور نام سے پکارتی ہے.