بات بڑھ گئی،شاہد آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ چھوڑدی ،پاکستان واپسی کا اعلان

کولمبو(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے لنکا پریمیئر لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.
سری لنکا میں موجود گالے گلیڈی ایٹرز کے کپتان آفریدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر لیگ سے واپس اپنےملک جارہے ہیں.
آفریدی نے لکھا ہے کہ میرے ملک پاکستان میں ذاتی وجہ کی بنیاد پر مجھے واپس جانا ہے اگر حالات نے اجازت دی تو سری لنکا واپس جائوں گا.
آخری میچ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوین الحق نے محمد عامر سے بد تمیزی کی تھی جسے کھلاڑیوں کے مصافحہ کے دوران آفریدی نے تھوڑا آنکھیں دکھا کر سرزنش کی تھی.
سوشل میڈیا قیاس آرائی جاری ہے کہ آفریدی کس وجہ سے واپس آرہے ہیں.
کہیں یہ واقعہ تو سبب نہیں بنا.
حیران کن طور لنکا لیگ انتظامیہ نے بد تیمز کرکٹر کو جرمانہ تو دور سرزنش تک نہیں کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں