بابر اعظم کے لئےپی ایس ایل کے 2 بڑےاعزاز منتظر،حاصل کر پائیںگے؟

بابر اعظم کے لئےپی ایس ایل کے 2 بڑےاعزاز منتظر،حاصل کر پائیںگے؟

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس آج فائنل میں 2اعزاز اپنے نام کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
پی ایس ایل تاریخ کا ہائی وولٹیج سپر فائنل منگل کو 2 نئی مگر بڑی ٹیموںکراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جارہا ہے۔بابر اعظم کراچی کنگز کے بنیادی ستون ہیں۔
پی ایس ایل 2020فائنل،محمد عامربڑے ریکارڈ کے قریب
پی ایس ایل 2020میں وہ اب تک 11میچز کی 10 اننگز میں 410رنزبناچکے ہیں۔وہ رواں سیزن کے ٹاپ اسکورر ہیں اورفائنل کے بعد بھی انہی کے ٹاپ اسکورر رہنے کا امکان ہے کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود محمد حفیظ 310کے ساتھ 100اسکور پیچھے ہیں۔
پی ایس ایل ماسٹر پلان مکمل، کراچی اور لاہور کا آج دمادم مست قلندر
بابر اعظم نےلاہور کے خلاف فائنل میں اگر25رنزبنالئے تو وہ لیگ کی 5 سالہ تاریخ کے ایک سیزن کے سب سے بڑے ٹاپ اسکورر کا ریکارڈ برابر کردیں گے اور اگر 26رنزکر لئے تو وہ اکلوتے مالک بن جائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لک رانچی2018کے سیزن میں 435رنزبناکر ایک سیزن کے ٹاپ اسکور ہیں،بابر کی راہ میں کوئٹہ کے لئے کھیلنے والے آسٹریلیا کے شین واٹسن کے430 اور پشاور کے لئے بلے بازی کرنے والے کامران اکمل کے 425رنزبھی آئیں گے،بابر محض 26رنز سے ان سب کو کراس کرسکتے ہیں۔
بابر کے لئے دوسرا ریکارڈ تھوڑا مشکل ہوگا ،پی ایس ایل کی مجموعی تاریخ میں 56میچز کھیلنے والےکامران اکمل1537رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں،بابر نے46میچز میں 1453رنزبنارکھے ہیں،یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے انہیں84رنزدرکار ہونگے،یہ تھوڑا مشکل ضرور ہیں لیکن نا ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں