بابر اعظم دہری مصیبت میں ،پرانی ویڈیو کے ساتھ جعل سازی،خاتون کا نیا کھڑاک

لاہور(کرک سین رپورٹ)

Image By newsjizz
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لئے بڑی مصیبت ٹلی یا مزید سخت ہوگئی،زندگی سکون میں آگئی،دماغ آزاد ہوگیایا اور عذاب آگیا.حامزہ نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یہ ویڈیو 2018 کی ہے جو مجھے شادی کا لالچ دے کر بنوائی گئی. یہ جان بوجھ کر وائرل کروائی گئی ہے.میں اپنے الزامات پر قائم ہوں.پرانی ویڈیو کو جعل سازی کے ساتھ آج کے حالات میں مکس کیا جارہا ہے
معاملات کا کلیئر ہونا خوش آئند امرہوتا لیکن ایسی مثال کا قائم ہونا اچھی نظیر نہیں ہے۔بابر پر الزامات سنگین ہیں،ہراسگی کی باتیں تھی اور بھی بہت کچھ تھا۔بابر نے خاموشی اختیار کئے رکھی جبکہ نیوزی لینڈ سے واپس پہنچنے کے بعد بھی نہیں بولے،ایک روز قبل بابر کا بیان لینے کی کوشش بھی ہوئی تھی لیکن بابر نے اگلے ہفتہ تک وقت مانگا تھا۔
بابر اعظم تحقیقاتی ایجنسی سے کیوں بھاگ رہے،ایک اور ون ڈے منسوخ،وژڈن کا کرکٹ آسٹریلیا کو تھپڑ
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ان پر سنگین الزامات لگانے والی خاتوں حامزہ کا نیا بیان حلفی ویڈیوسامنے آیاہے جس میں کہا گیاہے کہ انہوں نے بابر پرالزامات و درخواست کسی کے ورغلانے اور بہکانے پر دی تھی،انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ میرا بابر کے ساتھ پہلے کبھی تعلق تھا اور نہ اب ہے۔
خاتون نے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میڈیا میں کسی نے کوئی بھی ویڈیو میرے حوالہ سے چلائی تو وہ میری مرضی کے خلاف ہوگی،اگرکوئی بھی ایسی ویڈیو چلی تو وہ ان کی ذمہ داری پر ہوگی۔
خاتون نے یہ بھی کہا کہ تازہ ترین بیان اپنی مرضی سے دے رہی ہوں۔
دورہ نیوزی لینڈ کے دوران خاتون نے پاکستانی کپتان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے جسے میڈیا نے نمایاں انداز میں نشر وشائع کیا تھا۔
بابر اعظم کے فینز نے کپتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاتون پر ہتک عزت کا کیس کریں اور یا پھر ایسی کارروائی ضرور کریں جس سے اس کا ازالہ ہو ۔
بابر اعظم نے اگرجوابی کارراوئی نہیں کی تواس کا یہ مطلب لیا جائے گا کہ یہ آئوٹ آف دی کورٹ سیٹلمنٹ ہے لیکن اس کا ایک دوسرا مطلب یہ بھی ہوگا کہ ایسے معاملات سے دور رہنے میں عافیت جانی گئی ہے۔
پاکستانی کپتان کے لئے اس میں زندگی کےکئی نئے پہلو بھی اجاگر ہوئے ہونگے جبکہ خاتون نے بظاہر جو بیان دیا ہے،اس کے الفاظ و باڈی لینگویج کسی طوربھی ندامت یا شرمندگی والی نہیں ہے۔ایسی بڑی غلطی کا حقیقی احساس باڈی لینگویج سے عیاں ہوتا ہے۔
معاملہ جو بھی تھا۔معاملہ جوبھی ہوا۔ایک بات کلیئر ہوہی گئی ہے کہ بابر اعظم کوکلین چٹ نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں