ایک اور ون ڈے سیریز کا آغاز،پروٹیز اور آئی لینڈرز دونوں ہی خوف زدہ

0 221

کرک سین خصوصی رپورٹ

ورلڈ کپ سپر لیگ کی ایک اور سیریز جمعرات 2ستمبر 2021 شروع ہورہی ہے۔ویسے تو ایسی ہی ایک سیریز پاکستان میں بھی ہونی ہے لیکن اسے ابھی دیر ہے۔فی الحال معرکہ سری لنکا میں ہے۔مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی ہے۔کیا ہی اتفاق ہے کہ دونوں کی پوزیشن قریب ایک ہے۔دونوں ہی سہمی اور ڈری ہوئی ہیں۔دونوں کے حالات بھی خاصے خراب ہیں۔ورلڈ کپ سپر لیگ کا یہ دوسرا سال ہے اور اگلے سال اس پر فل اسٹاپ لگ جانا ہے۔سب سے پہلے ورلڈ کپ سپر لیگ کا تعارف ہو۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کیا

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایک اہم ترین پیمانہ ہے۔یہ سفر گاہ ہے۔اس کی منزل ورلڈ کپ 2023 کی ٹکٹ ہے۔جس کا راستہ بھارت کو جاتا ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈ کپ سپر لیگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں براہ راست بھارت کی پرواز پکڑیں گی۔باقی ٹیموں کو کوالیفائر میں جانا ہوگا۔وہان سے طویل جنگ کے بعد 2 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 میں داخل ہوسکیں گی۔ایسی کوشش کامیاب ہوبھی جائے تو ذلت کے لئے کافی ہے۔اس لئے ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ براہ راست قدم بڑھائے۔عزت کے ساتھ 50 اوورز ورلڈ کپ کے لئے اہل قرار پائے۔

ورلڈ کپ سپر لیگ میں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن

ورلڈ کپ سپر لیگ میں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن یہ ہے کہ انگلینڈ بے تاج بادشاہ ہے۔کیوں نہ ہو۔آخر دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2019 ورلڈ کپ اس نے جیتا تھا۔انگلش ٹیم 15میچز میں 95 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،بنگلہ دیش 12میچز میں 80پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 9میچزمیں 60 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت کے 9میچز میں 49 پوائنٹس ہیں۔نمبر چوتھا ہے۔پاکستان کے 9 میچز میں 40 پوائنٹس ہیں اور پوزیشن5 ویں ہے۔ویسٹ انڈیز اتنے ہی میچز اور پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر ہر ہے۔آئر لینڈ 7ویں ،نیوزی لینڈ 8ویں اور افغانستان 9ویں نمبر پر ہے۔سوال یہ ہے کہ جنوبی افریقا اور سری لنکا کی پوزیشن کیا ہے۔

نیچے سے نیچے

آج سے کولمبو میں شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز دونوں ممالک کے لئے اس لئے اہم ہے کہ یکساں حالات ہیں۔ناکامیاں تعاقب میں ہیں،جنوبی افریقا کی لیگ میں 6میچزمیں 24 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن ہے۔سری لنکا کا حال اس سے بھی پتلا ہے۔12میچزمیں 22پوائنٹس ہیں اور 11واں نمبر ہے۔اب یہ اس کی ہوم سیریز ہے۔اس کے لئے تو اس لئے بھی اہم ہے کہ گھر کی سیریز کسی طرح جیتی جائے تاکہ بیرونی دوروں میں ناکامی زیادہ مسئلہ نہ بنے۔

جنوبی افریقا کو سری لنکا میں ایک برتری

آخری 2 دوروں میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو اس کے ملک میں جاکر ہرایا تھا۔سری لنکا ہوم گرائونڈ میں پروٹیز کے خلاف ناقابل شکست نہیں ہیں۔7 میچزمیں اگر جیتے ہیں تو 6میں ان کو ناکامی بھی ہوئی ہے۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں میں سے کسی ٹیم کا اگر سری لنکا میں ریکارڈ بہتر ہے تو جنوبی افریقا ان میں سے ایک ہے۔پھر پروٹیز پلیئرز آئی لینڈرز کی خامیوں سے آگاہ ہیں۔سمجھتے ہیں کہ کیسے کھیلنا ہے۔

پچ کا حال،موسم کی پیش گوئی

کولمبو میں شیڈول میچ کے لئے پچ اسپنرز کی مدد گار ہوگی جہاں پروٹیزکے لئے کھڑے ہونا بھی مسئلہ ہوگا۔کیا دنیا کسی اور کم اسکور پر ڈھیر ہونے کا تماشا دیکھے گی۔گزشتہ ہفتہ ٹیسٹ میں بھارت 78 پر ڈھیر ہوا۔مقام لیڈز کا تھا۔پھر ایک روز قبل نیوزیلینڈ ٹیم ٹی 20 فارمیٹ میں بنگلہ دیش میں 60پر الٹے قدموں گری اور اب تیسرے فارمیٹ کا حساب باقی ہے۔ایک غلط بات اور بھی ہے۔بارش کی پش گوئی ہے۔کولمبو کا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے اسے شروع ہونا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.