ایم ایس دھونی,آج,ویرات کوہلی,چیلنج,انہونی

ایم ایس دھونی کو آج ویرات کوہلی کا چیلنج در پیش،انہونی کاامکان

عمران عثمانی

چنائی سپر کنگز ایک بار پھر میدان میں ہےلیکن اب تک کے میچز نے یہ واضح کیا ہے کہ بوڑھے کھلاڑی بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے میں ناکام چلے آئے ہیں۔خاص طور پر مڈل آرڈر بڑی کمزور کڑی رہی ہے۔پاور پلے میں 7سے بھی کم رنز فی اوورر کیا ہے،درمیانی اوورز میں مزید سست روی کا مظاہرہ ہوتاہے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف یہ کمزوریاں مزید کھل کر سامنے آئی ہیں۔پھر ڈیٹھ اوورزمیں ان کے بائولرزکو پڑنے والی مارایک اور بڑا مسئلہ ہے۔
آئی پی ایل،شکست پر سابق کرکٹر کی خود کشی،دھونی کی 5سالہ بیٹی کے لئے افسوسناک دھمکی
دوسری جانب ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور الیون ہے جس کے 6پوائنٹس ہیں اور پوزیشن 5ویں ہے ،چنائی سپر کنگز 4پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔دھونی کو گزشتہ میچ کی شکست خاصی مہنگی پڑی ہے،اس لئے ایک اضافی دبائو بھی ان کے ساتھ ہوگا،شکست پر انہیں مزید دھمکیاں بھی مل سکتی ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نے راجستھان کے ساتھ ایک اور قلعہ بھی فتح کرلیا،بریکنگ نیوز
دبئی میں رواںآئی پی ایل کے10 میچز میں سے 7میں ٹاس جیتنے والی ٹیموں نےبائولنگ کرنے کا انتخاب کیا اور تمام کو شکست ہوئی ۔ سن رائزرز حیدرآباد واحد ٹیم ہے جس نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور میچ جیت لیا۔ دیکھنا ہوگا کہ ٹاس کا فاتح کپتان کیا فیصلہ کرتا ہے۔
کوہلی کو 6000 رنز تک پہنچنے کے لئے 31 رنز جبکہ ٹی 20 میں 300 چھکوں کے لئے دھونی کو ایک باؤنڈری کی ضرورت ہے۔
دھونی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے لئے جاسکتے ہیں اور ایسی انہونی ہوسکتی ہے کہ جس کا گمان بھی نہیں ہوگا،یہ الگ بات ہے کہ رائل چیلنجرزفیورٹ ہے اورنتیجہ کچھ اور ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں