ایم ایس دھونی,بھارتی دارالحکومت,بے بس,چنائی,آئی پی ایل

ایم ایس دھونی بھارتی دارالحکومت کے سامنے بے بس،چنائی کو مسلسل دوسری شکست

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020کے اہم ترین میچ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم مسلسل دوسرا میچ ہارگئی،سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اپنے ملک کے دارلحکومت سے ٹکراکر ٹوٹ گئے،دہلی کیپیٹلز نے بڑی آسانی سے 44 رنز سے ہرادیا،ایونٹ میں یہ اس کی دوسری کامیابی ہے اور وہ تاحال ناقابل شکست ہے۔
ویرات کوہلی پر12 لاکھ کا جرمانہ،انوشکا شرما گواسکرکی تنقید پر برہم،توہین کا الزام،بریکنگ نیوز
دبئی میں ایم ایس دھونی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا،دہلی نےپرتھیو شاو کے 64،رشاب پینٹ کے 37 اور شیکھر دھون کے 35رنزکی بدولت مقررہ اوورز میں 3وکٹ پر 175رنزبنالئے۔چاولہ نے 2 اور سام کرن نے ایک وکٹ لی۔
آئی پی ایل،ایم ایس دھونی آج اپنے ہی دارالحکومت کے مدمقابل
جوابی اننگ میں چنائی سپر کنگز کی سلو بیٹنگ حیران کن رہی،23رنزکے آغاز کے بعد3وکٹ پر 98تک جانے والی ٹیم کے کھلاڑی تیزی سے اسکور نہیں کرسکے،مرلی وجے نے15بالز پر 10،شین واٹسن نے14رنزکے لئے 16بالیں کھیلیںاورفاف ڈو پلیسی 43رنزکے لئے 35 بالیں کھیل گئے۔
چنائی سپر کنگز نے کسی بھی لمحہ میچ جیتنے کی کوشش نہیں کی اور اس نے مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر 131رنزکے ساتھ اننگ ختم کی.
ایم ایس دھونی چھٹے نمبر پر کھیلنے آئے لیکن وہ بھی کچھ نہ کرسکے وہ 12بالز پر 15رنزکرکے پویلین لوٹ گئے.کیگیسو ربادا نے26رنزدیکر 3 اور نورتج نے 21رنزدیکر 2وکٹیں لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں