شاہد آفریدی,ایل پی ایل,نامور کرکٹرز,شرکت

ایل پی ایل،شاہد آفریدی سمیت نامور کرکٹرزکی شرکت کی تصدیق،بریکنگ نیوز

کولمبو(کرک سین رپورٹ)

سری لنکا کرکٹ حکام نے لنکا پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب کی تاریخ جاری کردی اور ساتھ ہی 150 کرکٹرز کے نام دیئے ہیں ۔یکم اکتوبر کوہونے والی تقریب میں 150 سے زائد کرکٹرز میں سے 5ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے،ان میں پاکستان کے بڑے نام بھی شامل ہیں۔
دنیائے کرکٹ کے بھی چونکادینے والے کھلاڑی شامل ہیں،ان میں شاہد آفریدی،کرس گیل،ڈیرن سیمی،ڈیرن براوو،شکیب الحسن،روی بوپارا،کولن منرو،ویرون فلینڈر اور مناف پٹیل شامل ہیں۔
ہر فرنچائز 6غیر ملکی پلیئرز کا انتخاب کرسکے گی۔ہر ٹیم 19کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس کامطلب یہ ہوا کہ 30 غیر ملکی اور65مقامی کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے۔ایونٹ کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا جبکہ اس کا فائنل6دسمبر کو کھیلا جائےگا۔23 میچز دمبولا،ہمبنٹوٹا اور پالی کیلے میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں