آخری ٹی20 آج،روحیل نذیر سمیت 2 کرکٹرز کا ڈیبیو،بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کا سوال

آخری ٹی20 آج،روحیل نذیر سمیت 2 کرکٹرز کا ڈیبیو،بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن کا سوال

عمران عثمانی

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کووڈ-19کے سائے تلے جاری ہوم سیزن کی پہلی سیریز کا آخری میچ آج منگل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاکستان جس نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی 2میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لیہے،وہ ایک روزہ سیریز کی کلین سویپ میں ناکامی کے بعد کم سے کم اس فارمیٹ میں وائٹ واش کی خواہش پوری کرنے کے لئے زورلگائے گا۔
زمبابوے ٹیم مختصر فارمیٹ کی تاریخ کے تمام 13میچز میں پاکستان سے شکست کے بعد ڈیبیو فتح کی متمنی ہوگی،ایک روزہ سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز کا اختتام بلکہ دورے کی اختتامی وسل ایک اپ سیٹ فتح کے ساتھ کرنا چاہے گی۔
آخری ٹی20میں نیا خوش قسمت ڈیبیو پلیئر کون،جانئے صرف کرک سین پر
پاکستان نے اس سیریز میں خوشدل شاہ،عثمان قادر جیسے ینگ پلیئرز کو آزمایا ہے،وہ یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھے گا اور اس کے لئے وکٹ کیپر رضوان کی جگہ روحیل نذیر لائے جاسکتے ہیں،اسی طرح عبد اللہ شفیق کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے اور اوپنر فخرزمان کی جگہ بھی ایک ایڈونچر کئے جانے کا امکان ہے۔
فخرزمان ٹھیک ہوجائوورنہ۔۔۔انضمام الحق نے سلیکٹرز کا اگلا پلان بتادیا،بریکنگ نیوز
پاکستان نے دونوں میچز میں بعد میں بیٹنگ کر کے کامیابی حاصل کی ہے،ایک امکان بات یہ بھی ہونی چاہئے کہ پاکستان پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کمزور حریف کے خلاف ریکارڈ 200سے زائد اسکور کرے،پاکستان کا حریف ٹیم کے خلاف ہائی اسکور 198 ہے۔
بابر اعظم جنہوں نے اب تک 2 ہاف سنچریز بنائی ہیں،وہ ایک 40 رنزکی اننگ کے ساتھ ایک بار پھر پلیئررینکنگ میں نمبر ون ہوسکتے ہیں جبکہ پاکستان یہ مئچ جیت بھی جائے تو اس کی چوتھی پوزیشن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا ،پاکستان اگر ہار بھی گیا تو 259ریٹنگ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر اختتام کرے گا لیکن اس کا جنوبی افریقا کی 258ریٹنگ و پوزیشن سے فاصلہ کم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں