آئی پی ایل,دھونی,وارنر,وار

آئی پی ایل 2020میں دھونی نے وارنر پر وار کردیا،حساب بھی برابر

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں ایم ایس دھونی کے لئے منگل کو قدرے اطمینان کا میچ تھا ،جب ان کی قیادت میں کھیلنے والی چنائی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدر آباد کو نہایت آسانی سے20رنزسے ہرادیا،یہی نہیں بلکہ اس لیگ کے پہلے میچ کی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں چنائی نے6وکٹ پر 167رنزبنائے۔شین واٹسن 42 اورامباتی نے 41رنزکی اننگ کھیلی،ایم ایس دھونی 13بالز پر21رنزکرسکے،سندیپ شرما،خلیل احمد اورنتارجن نے 2،2وکٹ لیں۔
آئی پی ایل پھیکی پڑنے لگی،ایک اور سپر اسٹار لیگ سے باہر
ہدف کے تعاقب میں کین ولیمسن نے 57رنزکی بااعتماد اننگ کھیلی لیکن سن رائزرز کا کوئی اور بلے باز جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا،کپتان ڈیوڈ وارنر 9 اور جونی بیئرسٹوصرف 23کی اننگ کھیل سکے،ایک موقع پر 99 پر صرف 3آئوٹ تھے۔39بالز پر 69رنز حاصل کئے جاسکتے تھے لیکن اس موقع پرکرن شرما اور ڈیون براوو نے نپی تلی بائولنگ کر کے حریف بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی،دونوں نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کئے،ناکام ٹیم کی اننگ 8وکٹ پر 147تک محدود رہی اور ٹیم 20 رنزسے ہارگئی۔
2اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلے گئے میچ میں نتیجہ اس کے برعکس تھا،جب ڈیوڈ وارنر کی ٹیم سن رائزرز نے دھونی کی چنائی سپر کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں صرف 7رنزسے ہرادیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں