آئی پی ایل,بڑا جھٹکا,10 کرکٹرز کو قرنطینہ,ہوٹل میں قید,چنائی سپر کنگز

آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا،ایک ہی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کو کورونا،ہوٹل میں قید

عمران عثمانی

آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ،آئی پی ایل کونسل اور متحدہ عرب امارات کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے،ایک ہی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جن میں بھارت کے قومی کرکٹرز بھی شام ہیں،ٹیم کا قرنطینہ دورانیہ بڑھادیا گیا،ٹریننگ و پریکٹس شیڈول ملتوی ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اب دیگر ٹیموں پر فوکس ہوگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی زلزلے کی لپیٹ میں ہیں۔اس ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ جمعرات کو لئے گئے تھے جس کے نتائج جمعہ کو سامنے آئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق ٹیموں یا کھلاڑیوں کو ملک میں اترتے ہی 3 ٹیسٹ دینے تھے جو پہلے،تیسرے اور 5ویں روز ہوئے ہیں۔آفیشلز اور ایک بھارتی کھلاڑی سمیت 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ تیسرے مرحلے میں مثبت آئے ہیں ۔ٹیم نے 21 اگست کو دبئی میں لینڈ کیا تھا اور 28 اگست سے ٹریننگ شروع کرنی تھی لیکن اب یہ سب تلپٹ ہوگیا ہے،ٹیم کو ہوٹل میں یکم ستمبر تک قرنطینہ کرنے کا کہا گیا ہے اور ٹریننگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
بھارت کے معروف کرکٹرایم ایس دھونی جو حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ،وہ چنائی سپر کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں