آئی پی ایل میں دھونی الیون کو پھر شکست،بھارتی دارالحکومت کی پیش قدمی جاری

آئی پی ایل میں دھونی الیون کو پھر شکست،بھارتی دارالحکومت کی پیش قدمی جاری

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020میں ہفتہ کی رات شارجہ میں نہایت سنسنی خیز میچ تھا،بھارتی داراحکومت ٹیم نے ایم ایس دھونی کی چنائی سپر کنگز کو شکست دے دی،دہلی کیپیٹلز کو آخری اوور میں 17 رنزدرکار تھے کہ اکسر پٹیل نے3بلند و بانگ چھکے لگاکر فتح آسان کردی انہوں نے 5بالز پر21رنزبنائے،ان کے ساتھ اوپنر شیکھر دھون نے سنچری اننگ کھیل کر 180رنزکے ہدف کو آسان بنایا۔پٹیل نے آخری اوور کی5ویں بال پر چھکا لگا کر بھارتی دارالحکومت کو 5وکٹ کی کامیابی دلوادی ۔دھون 101پر ناٹ آئوٹ گئے ۔چاہر 18رنزدیکر 2وکٹ کے ساتھ کامیاب بائولر رہے۔
پڑھتا جا،شرماتا جا، ورلڈ ٹی 20 چھیننے والا بھارت اپنے ہی ڈومیسٹک سیزن سے محروم ،بریکنگ نیوز
اس سے قبل چنائی سپر کنگز نے4وکٹ پر 179رنزبنائے۔فاف ڈو پلیسی 58رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے،شین واٹسن نے 36رنزکی اننگ کھیلی۔ایم ایس دھونی صرف 3 رنزبناسکے،آرنیچ نورتج نے 44رنزدیکر 2وکٹیں لیں۔
دن کے پہلے میچ میں رائل چیلنجزر بنگلور نے راجستھان رائلز کو 7وکٹ کی شکست دے دی۔177رنزکے جواب میں کوہلی الیون کےاے بی ڈی ویلیئرز نے22بالز پر 55کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو جتوادیا،کوہلی نے 43رنزکئے۔
دہلی ٹیم 9میچزکے بعد 14پوائنٹس حاصل کر کے سب سے آگے پہلے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں