آئی لینڈرز نے معمولی اسکور پر بھی پروٹیز کومارڈالا،تاریخی فتح،پاکستان کی پوزیشن پر قبضہ

0 258

کولمبو سے کرک سین رپورٹ

جنوبی افریقا کے ساتھ وہ ہوا جوکبھی کوئی ٹیم کسی حریف کے خلاف بہت کم کرپاتی ہے۔امید اور یقین دے کر ایسے زمین کھینچی کہ پروٹیز اٹھنے کے قابل نہ رہے۔کولمبو میں آئی لینڈرز نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچزکی سیریز کا فیصلہ کن میچ 78 رنزسے جیت لیا۔اس کے ساتھ ہی2 منفرد اعزاز اپنے نام کئے۔یہ میچ اور اس کا نتیجہ کئی اعتبار سے اہم تھا۔اس نے سب کی توجہ پالی ہوئی تھی۔

ٹاس سری لنکا کا،آدھا میچ بھی اس کا

کرک سین نے لکھا تھا اس کنڈیشن اور وکٹ پر جو ٹیم بھی ٹاس جیتے گی۔پہلے بیٹنگ کرے گی۔ساتھ ہی آدھا میچ اس کا ہوگا۔اتفاق سے میزبان سائیڈ نے ٹاس جیت لیا۔منگل کو کھیلا گیا میچ 3 میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ تھا۔مقابلہ 1-1سے برابر چل رہا تھا۔سری لنکا کا ٓغاز اچھا نہیں تھا۔مڈل تک تو تباہی تھی۔121پر اس کے 6 وکٹ گر چکےتھے۔چندی مل 9 اور فرنینڈو 10 ہی کرسکے۔کامنڈو مینڈس بھی 16کے مہمان بنے۔دھنن جایا ڈی سلوا اور اسالنکا نے 31 اور 47 رنزکی اننگز سے مزاحمت بھی کی اور اپنے لئے امیدا بھی جگائی۔ٹیل اینڈرز میں دشمناتھ چمیرا نے 29 رنزکی قیمتی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 200سے اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکن اننگ کی 2 خوبیاں رہیں۔50 اوورز مکمل کھیل ڈالے۔ٹیم، بھی آئوٹ نہیں ہوئی اور اسکور 9وکٹ پر 203 بنایا۔یہ ہرگز وننگ اسکور نہیں تھا۔یہ فائٹنگ اسکور بھی نہ تھا۔پروٹیز ایک میچ جیتنے،فائنل بنانے اور اس کا پہلا سیشن قریب جیتنے کے بعد امید کی پکی کیفیت میں تھے۔فتح ان کے نزدیک چند اوورز کے فاصلے پر تھی۔یہ یقین کیوں نہ ہوتا،آخر کیشو مہاراج مسلسل دوسری بار ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔انہوں نے 38رنزدے کر 3 آئوٹ کئے۔تبریز شمسی اور لنڈے نے 2،2 آئوٹ کئے۔

پروٹیز تب ہی چوکرز

پروٹیز کھلاڑیوں کو شاید اس لئے ہی چوکرز کہا جاتا ہے۔یہاں جلد بازی یا پزل ہونے کی کوئی ضرورت نہ تھی لیکن انہوں نے 19 رنزتک 3 اور54 رنز تک 6 وکٹیں تحفہ میں دے دیں۔جانی مین میلان18 کرکے کچھ آگے بڑھے ورنہ باقیوں کی حالت خراب ہی رہی۔ایڈن مارکرم 2 اورریزا ہنڈرکس 1 ہی کرسکے۔ڈیئر ڈوسین 5 اورویان ملڈر 2 کے لئے وکٹ پر آئے۔ہنرک کلاسین کے 22اور فلکوایو کے17 رنزنے اسکور 90تک پہنچایا۔اس موقع پر فلکوایو نے 17 کرکے وکٹ دی تو باقی 2 وکٹیں بھی جلد اڑ گئیں۔پروٹیز نے 9 وکٹ 102پر کھودیں تھیں۔ابھی اننگ کے آدھے اوورز مکمل نہ ہوئے تھے۔گویا 25 ویں اوور کا کھیل جاری تھا جب آئی لینڈرز صرف ایک وکٹ کی دوری پر تھے۔کپتان کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے اسے چیلبج بناکر لیا اوراسکور کو 121 تک لے گئے۔اب فتح کے لئے کہاں صرف 83رنز تھے اور کہاں 123 بالیں ابھی بھی ہاتھوں میں تھیں۔اس موقع پرکپتان کیشو مہاراج ہمت ہارگئے۔وہ 15 کرکے وکٹ کیپر کا شکار بنے۔جنوبی افریقا ٹیم 30 اوورز میں 125 کرکے آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا نے یہ میچ 78 رنز سے جیت لیا۔مہیش تھکشانا نے37 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔

سری لنکن ٹیم کے 2 کارنامے

آئی لینڈرز نے یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی۔اس طرح 2013 کے بعد 8 سال میں وہ پہلی بار پروٹیز کے خلاف 5 ویں کوشش میں سیریز جیتے۔دوسرا 18 ماہ بعد پہلی سیریز تھی۔تیسرا ورلڈ کپ سپر لیگ میں پہلی سیریز کی ٹرافی لی۔چوتھا ورلڈ کپ سپرلیگ ٹیبل پر پاکستان کی 5 ویں پوزیشن جھپٹ لی۔11ویں پوزیشن سے سفر شروع کیا۔5 ویں پر آکر دم لیا۔پاکستان کی لیگ میں 4 فتوحات ہیں اور 4 کامیابیاں ہیں۔سری لنکا کی بھی4 کامیابیاں ہیں۔اس کے 42 پوائنٹس ہیں۔پاکستان اب چھٹے،جنوبی افریقا 9 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔پروٹیز کو اس سیریز سے ایک درجہ ترقی ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.