آئی سی سی چیئرمین شپ کی ووٹنگ کا نتیجہ آگیا،ہنگامہ خیز نتائج،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی سی سی چیئرمین شپ کے لئے پہلا الیکشن ناکام ہوگیا،چیئرمین بننے کے لئے 11 ووٹوں کی ضرورت تھی جو بارکلے لے سکے اور نہ ہی خواجہ۔ مطلوبہ تعدادکے لئے 2 بار الیکشن اور ہوسکتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین پر تعطل کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
دو امیدوارقائم مقام چیئرمین عمران خواجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ گریگ بارکلے کے لئے کچھ دن پہلے ہی خفیہ رائے شماری کی گئی تھی، 11 ووٹوں کی ضرورت تھی،خیال ہے کہ ایک ایسا گروپ ہے جس کی سربراہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کر رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں اکثریتی گروپ کے رہنما بارکلے مطلوبہ ووٹ لینے میں ناکام رہے ہیں۔
آئی سی سی اجلاس شروع،چیئرمین کی ووٹنگ مکمل،3بار ووٹنگ کا امکان،بریکنگ نیوز
توقع ہے کہ اگلے 2 رائونڈز 2 دسمبر تک ہونگے ، اگر یہ تینوں دور تعطل کا شکار ہوئے تو خواجہ جولائی تک چیئرمین رہیں گے۔
16 ووٹرز میں بھارت ، آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، آئرلینڈ اور ملائشیا پاکستان کے ساتھ سمجھے جاتے ہیں ۔ دوسری طرف زمبابوے ، سری لنکا ، سنگاپور ، اسکاٹ لینڈ اور آزاد ڈائریکٹر اندرا نوئی ہیں،جنوبی افریقا اپنے مسائل کاشکار ہے۔
ان میں سے دو یا تین اقلیت کی طرف جاسکتے ہیں اور یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اگلے راؤنڈ میں جنوبی افریقا گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔
آئی سی سی کے آن لائن اجلاس کا سلسلہ جاری ہے اور منگل کو چیف ایگزیکٹوز کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا۔ جمعرات کو طاقتور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا اور امکان ہے کہ اس میںانتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں